معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جہلم آمد، جہلم کے غیور عوام محنتی اور محبت کرنیوالے ہیں،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

جہلم جیسے بڑے شہر کو ماضی کی حکومت میں مکمل نظر انداز کیا گیا اشیاء کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کوششوں سے پنجاب کے بہت سے مسائل حل ہو چکے ہیں جبکہ جہلم کے غیور عوام، محنتی اور محبت کرنے والے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جنوری 2021 18:21

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جہلم آمد، جہلم کے غیور عوام محنتی اور محبت کرنیوالے ہیں،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم جیسے بڑے شہر کو ماضی کی حکومت میں مکمل نظر انداز کیا گیا اشیاء کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی کوششوں سے پنجاب کے بہت سے مسائل حل ہو چکے ہیں جبکہ جہلم کے غیور عوام، محنتی اور محبت کرنے والے ہیں۔ آج آپکی محبت مجھے آپ لوگوں کے درمیان کھینچ لائی ہے۔

جہلم کے سرسبز و شاداب علاقے کی تاریخ ہزاروں سال سے زائد قدیم ہے۔یہ علاقہ ہمیشہ سے جغرافیائی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ میرے علم کے مطابق اس علاقے میں شرح خواندگی79فیصد ہے۔جوکہ بہت سے دیگر علاقوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔ اس علاقے کے لوگ بے شمار سیاسی، عسکری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام سے دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف شاعر جوگی جہلمی، گلزار اورسابقہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ،کر کٹر عظیم حفیظ اورسابقہ گورنر پنجاب جناب الطاف حسین صاحب کا تعلق بھی اسی عظیم دھرتی سے ہے۔

ان خیالات اظہار معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جہلم کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کانفرنس روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال ،ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور جاری منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں بنیادی سہولیات عوام کا حق ہے جنہیں حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی انہوں نے کہاکہ بلین ٹری سونامی مہم کے تحت لاکھوں نئے درخت لگائے جا چکے ہیں، انسداد تجاوزات مہم کے تحت2000کنال سے زائد قیمتی اراضی واگزار کروئی جا چکی ہے۔

ضلعی افسران حکومتی مشینری کا اہم جز ہیں انکے دروازے ہمہ وقت آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کھلے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت ضلع جہلم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب میں مسلسل پوزیشن لے رہا ہے۔ ضلعی حکومت جہلم نے آپ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے 9ملین روپے کی خطیر رقم سے اپنی مدد آپ کے تحت پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح بے گھر افراد کے لئے پناہ گاہ کی تعمیر کروائی ہے۔

1.80ارب روپے کی لاگت سے 6.1کلو میٹر طویل جہلم فلڈ بند کی تعمیر کی جاچکی ہے۔ جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کی 33ارب روپے کی لاگت سے تعمیرتیزی سے جاری ہے۔ جو کہ تحصیل پنڈ دادنخان اور خوشاب کے عوام کی قسمت بدل دے گی۔ 173 کلومیٹر طویل پانی کی نہر ہیڈ رسول سے شروع ہوکر خوشاب تک نکالی جائے گی جسکا 115 کلومیٹرحصہ ضلع جہلم سے گزرے گا، پنڈ دادنخان اور ملحقہ علاقے سیراب ہو سکیں گے، پروجیکٹ کا دورانیہ چار سال پر مشتمل ہے، نہر ہیڈ رسول سے شروع ہوکر خوشاب تک نکالی جائے گی جسکا 115 کلومیٹر ایریا ضلع جہلم سے گزرے پروجیکٹ کی تکمیل سے 170 موضاجات سیراب ہو سکیں گے اور 2لاکھ سے زائد آبادی کو صاف پانی میسر ہو سکے گا۔

دینہ منگلا رڈ پراجیکٹ 1300ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ڈویژنل سطح پر صحافیوں کے لیے کالونیاں بنا رہے ہیں اس کے بعد ضلعی سطح پر بھی صحافیوں کی کالونیاں بنائی جائے گی جبکہ آپ کے پاس ایک مکمل اچھی طرز کا پریس کلب ہونا چاہئے کیونکہ یہ آپ کا حق ہے اور ہم نے حق داروں کو حق دینا ہے اس ضمن میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال اپنا کردار ادا کرینگے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سیاخت کو فروغ دینے کے لئے 400ملین روپے کی لاگت سے روہتاس تا ٹلہ جوگیاں کا رستہ بنایا جا رہا ہیڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پرچی شہزادے نے کل زرادری کے کہنے پر ایک اور قلا بازی کھائی ھے اور استعفوں ، بائیکاٹ ، دھرنوں اور لانگ مارچ کے بعد اب اسمبلیوں میں عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی حکومت ختم کرنے کا اعلان کیا ھے۔

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اب غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ھو کر مزید لانگ ھو گیا ھے۔پرچی شہزادے نے بالآ خر تسلیم کر لیا ھے کہ ھمارے دس جلسیبھی حکومت کا نہ کچھ بگاڑ سکے ھیں اور نہ ہی حکومت کو کسی طرح سے پریشان کر سکے ھیں۔ مفاد پرستی کے خمیر سے اٹھائی گئی پی ڈی ایم کی کرپشن بچاوٴ تحریک بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ قوم اس تحریک سے بخوبی واقف ہے جس کا مقصدصرف اور صرف چندخاندانوں کی کرپشن بچانا ہے۔

روزانہ کی بنیاد پہ تاریخ پہ تاریخ دینا پی ڈی ایم کی ناکامی اور پسپائی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور کراچی میں رہ کر مولانا کے جلسے میں بلاول کا شریک نہ ھونا اور چھوٹی چھوٹی جلسیوں میں جانے کا موقع نہ چھوڑنے والی راجکماری کا کراچی میں مدرسوں کے بچوں کے جلسے میں نہ جانا ثابت کر رھا ھے کہ اسرائیل کے خلاف جب عملی طور پر کچھ کرنے کا وقت آئے گا یہ سب چوھوں کے بلوں میں چھپ جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی سیاست صرف اور صرف اقتدار کے گرد گھوم رہی ہے اور اقتدار کی ہوس نے ان کو کہیں کا نہیں چھوڑا اور ان کی اقتدار کی خواہش کبھی پوری ہونے والی نہیں ہے۔طل الہی اور مسٹر ٹین پرسنٹ نے چندے کا لالچ دے کر مولانا کو ان کی کرپشن بچانے کیلئے ھائیر کر رکھا ھے اور اسی آڑ میں مولانا اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش میں بھی ھیں۔ مولانا چوروں اور لٹیروں کا دفاع کرنا چھوڑیں بلکہ اپنی فکر کریں اور اپنی بے نامی جائیدادوں اور اربوں کی کرپشن کا حساب دینے کی تیاری کریں۔

عمران خان نے اپوزیشن کے استعفوں پر پیش گوئی کرتے ہوئے پہلے ھی کہہ دیا تھا کہ یہ استعفے دیں گے تو ان کے فارورڈ بلاک بن جائیں گے۔ عمران خان کی پیش گوئی جلد سچ ثابت ھونے والی ھے۔مولانا فضل الرحمان 12 ویں کھلاڑی ہیں اور انہیں زرداری اور ظل الہی نے اپنے بچوں کی خدمت کیلئے رکھا ھوا ھے۔ ان کے کہنے پر نہ کوئی استعفی دے گا نہ دھرنا۔پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس پر فضل الرحمن مولانا حافظ حسین احمد کے اس بیان کا جواب دیں کہ مولانا صدام اور قذافی سے فنڈنگ کیوں لیتے رھے۔

۔ الیکشن کمیشن میں مسجدوں اور مدرسوں کے چندے کے نام لی جانے والی بھاری رقموں کا حساب دیں۔ چندے کی رسیدیں دکھائیں الیکشن کمیشن کو مولانا صاحب۔پی ڈی ایم کے بینر تلے جمہوریت کے نام پر جمع ہونے والے دراصل اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی پنجاب اب جلسوں میں پی ڈی ایم کے لیڈروں کو منہ چھپانے کیلئے رومال کے بجائے ماسک دے گی تاکہ قوم کم از کم ان کے زہریلے جراثیموں سے تو محفوظ رہ سکے۔

ظل الہی اور مولانا اقتدار سے محرومی کا بدلہ پاکستان اور پاکستانی عوام سے لینے کی کوشش نہ کریں۔پی ڈی ایم کا بیانیہ اور پروگرام موسموں کی طرح بدل رھے ھیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار کہہ چکے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے ہر شہر جاوٴں گا جہلم کے عوام کا بھی ترقی پر اتنا ہی حق ہے جتنا لاہور یا ڈی جی خان کا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے صوبے کی ترقی کو کو الیکشن جیتنے کے داوٴ پیچ سے نکال کر کر ایک شہر کے بجائے پورے پنجاب کی مساوی ترقی کو اپنا مقصد و محور بنا لیا ہے۔

یہی فرق ہے ایک شوباز اور ایک حقیقی خادم وطن میں مولانا نے مذہب اور سیاست کو کھرل کرکے جو اقتداری کشتہ تیار کیا تھا اب وہ ان پر الٹا پڑ گیا ہے اس کشتے کے سائیڈ افیکٹس سے مولانا کی سیاسی زندگی قریب المرگ ہو گئی ہے اور اقتدار کی ہوس کی ان کی ساری چالیں اور شعبدہ بازیاں خود انکی جان کو آ گئی ہیں پی ڈی ایم اپنے رنگ برنگ بیانیوں کی وجہ سے حرف غلط کی طرح مٹنے جا رہی ہے بلاول کے تازہ ترین بیانیے نے اس اتحاد کے تابوت کو باقاعدہ منوں مٹی تلے دفن کر دیا ہے اب یہ آدھا تیتر آدھا بٹیر بن کر رہ گیا ہے کوئی لانگ مارچ کے ذریعے حکومت ہٹانا چاہتا ہے تو کوئی اسمبلی میں عدم اعتماد لانا چاہتا ہے پی ڈی ایم اگر تنقید برائے اصلاح کرے اور تنقید برائے رہنمائی کرے تو وہ قابل قبول ہے لیکن وہ تنقید برائے تنقید کررہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ دونوں ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں اور ان کا آپس میں اتفاق بھی نہیں ہے
طارق مجید کھوکھر اردوپوائنٹ جہلم

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں