مہاجر قوم میں جو اضطراب پایا جاتا ہے اسے دور کرنے کیلئے ضروری ہوگیا ہے کہ اب قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، آفاق احمد
کراچی میںکے الیکٹرک نے جو ظلم و زیادتی کا سلسلہ شروع کیا ہے اسکے خلاف اقدامات کیلئے کوئی دو آراء نہیں ہوسکتی ،مہاجر قومی موومنٹ کاباغ ڈیم کی تعمیر اور اس حوالے سے عوامی ریفرنڈم کی بھرپور حمایت کرتی ہے ،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کی پریس کانفرنس
بدھ 18 اپریل 2018 21:35
(جاری ہے)
کراچی میں جس وقت بحالی امن کا اعلان کیا گیا تھا اس وقت یہ بھی ببانگ دہل کہا گیا تھا کہ ب اس شہر میں کسی کو ہڑتال کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن آج ایک مذہبی جماعت دھڑلے سے ہڑتال کا اعلان کررہی ہے اور سب خاموش ہیں ، میں ارباب اختیار سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اسی ہڑتال کا اعلان مہاجر قومی موومنٹ یا متحدہ کا کوئی دھڑا کرتا تو اسے بھی اسی خاموشی سے برداشت کرلیا جاتا میں جانتا ہوں ایسا نہیں ہوتا یہی وہ رویہ ہے جس کی بناء پر میں کہتا ہوں کہ کراچی والوں کے ساتھ دوہرا معیار رکھا جاتا ہے اور کراچی باہر سے آنے والوں کے حوالے کرنے کی شرمناک منصوبہ بندی کی جارہی ہے جسے ہم کسی حال میں برداشت نہیں کرسکتے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ کراچی میں جو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹو ں کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اس پر کے الیکٹرک کو معاف نہیں کریں گے ، پیسے بچانے کیلئے فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کی بندش اور انتظامی بد انتظامی پر اب تو نیپرا بھی کے الیکٹرک کو مجرم کہہ چکی ہے جس کے بعد اب اسکے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ کے الیکٹرک کو دوبارہ قومی تحویل میں لیا جائے اور اسکا انتظام مئیر کراچی کے حوالے کیا جائے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ وسیم اختر ہی کے حوالے اسکا کنٹرول کیا جائے میرا ماننا تو یہ ہے کہ کے الیکٹرک سمیت ہر وہ ادارہ جو یہاں کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہو جس میں واٹر بورڈ بھی شامل ہے اسکا انتظام عوام کی منتخب کردہ شہری حکومت کے حوالے کیا جائے اس میں مئیر کراچی چاہے متحدہ کا ہو یا کسی دوسری جماعت کا مجھے اس سے غرض نہیں ، میں تو یہ کہتا ہوں کہ عوام کے مسائل انکے اپنے شہری اداروں کے ہاتھوں میں دیا جائے ! یہ کہاں کا انصاف ہے کہ دو کروڑ شہریوں کیلئے قائم کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو سندھ حکومت اپنے قبضے میں لے کر یکراچی کو عمارتوں کے جنگل اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر میں تبدیل کردے جبکہ شہری حکومت کے ہاتھ پائوں باندھ دیئے جائیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر اس ادارے کو جو شہر میں بہتری کا ذمہ دار ہے اسکا کنٹرول مئیر کراچی کو دیا جائے اور کے الیکٹرک کو ترجیحی بنیاد پر دوبارہ قومی تحویل میں لے کر اسکے مئیر کراچی کے حوالے کیا جائے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کی کوششیں اور اس حوالے سے آصف زرداری صاحب کی حمایت خوش آئند ہے اور میں اپنی جماعت سے نئے صوبے کے قیام کی بھرپور حمایت بھی کرتا ہوں لیکن ساتھ ہی میں یہ بھی یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جن مسائل کے شکار جنوبی پنجاب کے عوام ہیں انہی مسائل کا شکار سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والے عوام بھی ہیں جنہیں کوٹہ سسٹم کی تلوار سے مسلسل ذبح کیا جارہا ہے اور انہیں بھی سندھ میں دوسرے درجے کے سلوک کا سامنا ہے، اسی تعصبانہ طرز عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ نے نوے کی دہائی میں جنوبی سندھ صوبے کی تحریک شروع کی تھی جس میں لاکھوں لوگوں نے جنوبی سندھ صوبے کی حمایت میں دستخط کئے تھے ۔ آج جب آصف علی زرداری صاحب پنجاب میں نیا صوبہ بنانے کیلئے کوششیں کرنے کا اعلان کرچکے ہیں تو انہیں سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل جنوبی سندھ صوبے کی بھی حمایت کرنی چاہئے اور اس مسئلہ کو اناء کا مسئلہ بنانے سے گریز کیا جائے ۔ مہاجر قومی موومنٹ آصف علی زرداری کے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے اعلان کو مثبت سمجھتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل جنوبی سندھ صوبے کے قیام کی بھی کوششیں کرنی چاہئے ۔ مہاجر قومی موومنٹ 29اپریل کو لیاقت آباد میں ہونے والے جلسہ عام میں جنوبی سندھ صوبے کے حوالے سے مہاجر عوام سے رائے لے گی اور اس جلسہ میں ملنے والی رائے کے بعد جنوبی سندھ صوبے کے حوالے سے جدوجہد کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ پانی کی کمی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ آج ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے مستقبل میں دنیا میں جنگیں پانی پر ہی لڑی جائیں گی جبکہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو پانی کے بدترین بحران کا شکار ہیں ۔میری اقوام متحدہ کی رپورٹ دیکھ کر آنکھیں پھٹی رہ گئیں کہ جو ممالک اسوقت پانی کے بدترین بحران کا شکار ہیں ان میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے لیکن حکومت سمیت کسی کو ہوش نہیں آرہا ۔ آج صورتحال یہ ہے کہ 70ارب ڈالر کا پانی ہم ہرسال سمندر میں بہا دیتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اس پانی کو محفوظ کرنے کی صلاحیت ہی موجود نہیں ،۔ پاکستان جو ایک زرعی ملک ہے اسکی اس سے بڑی بدنصیبی اور کیا ہوگی کہ ہم اپنی ضرورت کا صرف 30دن ہی کا پانی ذخیرہ کرسکتے ہیں جبکہ ہمارے مقابلے میں ہندوستان اپنی ضرورت کا 120دن کا جبکہ مصر 900دن کا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میں آپ صحافی بھائیوں سے پوچھتا ہوں کہ جو ملک اپنے قیام کے وقت 5400کیوسک فی کس پانی رکھتا تھا وہ آج صرف 1000کیوسک تک آگیا تو اسکا ذمہ دار کون ہی ہم آج صرف اپنی سیاست کیلئے کالاباغ ڈیم کے خلاف تحریکیں تو چلاتے ہیں لیکن اس پانی کے قحط سے بچانے کیلئے کوئی تحریک نہیں چلائی جاتی ۔ بھارت آپ کے حصے کے پانی پر ڈاکہ ڈال کراورڈیم بنا کر سالانہ 11000کیوسک پانی سے محروم کررہا ہے جس پر کوئی شور نہیں کرتا ۔میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کہکالا باغ ڈیم کے خلاف برسوں سے تحریکیں چلانے والوں نے کبھی بھارت کی چوری کے خلاف تحریک چلائی یا آواز اٹھائی ہمارے یہاں ملک دشمنی اور بھارت نوازی کا یہ حال ہے کہ ہمارا واٹر کمیشن کا سربراہ اقوام متحدہ میں پاکستانی موقف کا دفاع کرنے کی بجائے پیسے لے کر فرار ہوجاتا ہے اور حکومت صرف مذمت کرکے جان چھڑا لیتی ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ جو لوگ بھی کالا باغ ڈیم سمیت دیگر آبی ذخائر کے خلاف شور مچارہے ہیں انکی ہمدردیاں پاکستان سے نہیں اسکے علاوہ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی سیاسی حکومت کالاباغ ڈیم کے معاملہ میں فیصلہ کن قدم اٹھانے کے موڈ میں نظر نہیں آتی اس لئے افواج پاکستان کو آگے آکر صوبوں کے تحفظات دور کرنا چاہئے اور خود فوج کو اس ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت کرنی چاہئے اور ہوسکے تو اس معاملے پر عوامی ریفرنڈم بھی کرالیا جائے کیونکہ جب ضیاء کی حکومت کو قانونی جواز فراہم کرنے کیلئے ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو پانی کے مسئلہ پر بھی ریفرنڈم کرانے میں کوئی مضائقہ نہیں ، مہاجر قومی موومنٹ کاباغ ڈیم کی تعمیر اور اس حوالے سے عوامی ریفرنڈم کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس معاملے میں اپنے تعاون کا یقین دلاتی ہے۔۔# شکیل)متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ماڈرن جی ٹی ایس کی تعمیر سے صحتمند ماحول میسر آئے گا، کام کی رفتار بھی تیزہوگی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
سندھ حکومت کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
سندھ میں یکم مئی کو یوم مزدور پر چھٹی کا اعلان
اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلوں کی پارٹس خریدنے والے کباڑیوں سمیت 6 ملزمان ..
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور سوئیپ پروجیکٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کے طرز پرماڈرن جی ٹی ایس کی ..
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم ہے‘محمود مولوی
پی ایس او کا مالی سال 2024کے نو ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
مہنگی بجلی ،لوڈشیڈنگ ،اًوربلنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا، محمد سلیم عطاری
جماعت اسلامی رہنمائوں کی جانب سے پروفیسر عبدالغنی فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
جماعت اسلامی سندھ کامختلف ادویات کی قلت اور بلیک میں زیادہ قیمت میں فروخت پرتشویش کا اظہار
گیلپ،جامعہ ہمدرد ،جامعہ کراچی اور اتالیق فانڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے