بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا،مولانا فضل الرحمن

ہفتہ 27 جنوری 2024 22:36

کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا، پاک-افغان تعلقات کو سازشوں سے کمزور کیا جارہا ہے،عوام کو اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا ہوگا، 52 امریکی ریاستیں آپس میں لڑ رہی ہیں، یہ ہماری فتح ہے، امریکی دفاعی قوت چین اور روس سے کمزور ہوچکی ہے، امریکا افغانستان سے شکست کھا کر بھاگ گیا تھا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری اور دھاندلی کرکے سابقہ حکومت کو لایا گیا تھا، کبھی ملک کی معیشت ایسی زمین بوس نہیں ہوئی جیسی گزشتہ 5 سالوں میں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئے روز لوگ اغواء اور قتل ہورہے ہیں اور یہاں کی قیادت بھی خاموشی اختیار کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں وطن عزیز میں خوشحالی چاہیے۔ مجھے کہا جا رہا ہے کہ لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے، اگر کسی طاقت ور کا ہاتھ غریب کے گریبان تک آئے گا تو وہ ہاتھ توڑ دیں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی بات کی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے یہاں امریکا کو چلنے دیا نہ یہودیوں کو، امریکا افغانستان میں شکست کھا کر بھاگ چکا ہے، امریکا کی دفاعی قوت چین اور روس سے کمزور ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی فوج میں نئی بھرتیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، امریکا کے 52 ریاستیں آپس میں لڑ رہی ہیں اور الگ ہونے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ امیر جے یو آئی (ف) نے بتایا کہ اسرائیل اور حماس کی لڑائی ہوئی، حماس کو دہشت گرد تنظیم کہا گیا، ہم قطر گئے اور حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔انہوںنے کہاکہ غزہ کی آبادی پر مسلسل اسرائیلی بمباری جاری ہے، اب تک 25 ہزار بے گناہ عام شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔انہوںنے کہاکہ انہیں فلسطینیوں کی نسل کشی کی کس نے اجازت دی ہے، امریکا اور پوری دنیا انسانی حقوق کی بات کرتی ہے، امریکا اور یورپ اسرائیل کو سپورٹ کررہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں