ملک تحفے میں نہیں ملا آزادی کے لئے جنگ کرنی پڑی ہے،پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،تحریک انصاف

شہباز شریف حوصلہ کروں جس دن تم نے بوٹ پالش کرنا چھوڑ دئیے پھر دیکھنا عزت کیسے ملتی ہیں،جس نے سازش کی آج سوچتا تو ہوگا اس نے کیا کیا، عمران خان روس سے سستے تیل اور گیس کے معاہدے کر رہا تھا،ان کی روس سے سودا کرتے ٹانگیں کانپنی ہیں،دنیا کے کسی خطے میں تصور نہیں کیا جا سکتا غیر ملکی سازش سے منتخب حکومت گرائی جائے، اسد عمر ، شفقت محمود ، حماد اظہر و دیگر کا خطاب

بدھ 18 مئی 2022 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ملک تحفے میں نہیں ملا آزادی کے لئے جنگ کرنی پڑی ہے،پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف حوصلہ کروں جس دن تم نے بوٹ پالش کرنا چھوڑ دئیے پھر دیکھنا عزت کیسے ملتی ہیں،جس نے سازش کی آج سوچتا تو ہوگا اس نے کیا کیا، عمران خان روس سے سستے تیل اور گیس کے معاہدے کر رہا تھا،ان کی روس سے سودا کرتے ٹانگیں کانپنی ہیں،دنیا کے کسی خطے میں تصور نہیں کیا جا سکتا غیر ملکی سازش سے منتخب حکومت گرائی جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے پروفیشنل ونگ کا کنونشن فلیٹیز ہوٹل میں منعقد ہوا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے ملک میں بحث جاری ہے کہ یہ لوگ کہتے امریکہ طاقت وار ہے،ہمیں آئی ایم ایف میں بھی جانا ہوتا ہے قرضہ ہے ملک پر کیا کریں،یہ ملک تحفے میں نہیں ملا آزادی کے لئے جنگ کرنی پڑی ہے،امریکہ نے کہا افغانستان پر حملہ کرنے کے لئے اڈے لے سکتے ہیں،پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف حوصلہ کروں جس دن تم نے بوٹ پالش کرنا چھوڑ دئیے پھر دیکھنا عزت کیسے ملتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہاکہ میرا تعلق فوجی گھرانے سے ہے مجھے فخر ہے میرے خاندان کے لوگ باڈر پر سینے پر دشمن کی گولیاں کھاتے ہیںہمارا لیڈر جوبائیڈن نہیں عمران خان اور قائد اعظم ہے۔تحریک انصاف کے پروفیشنل ونگ کنونشن سے حماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ڈالر 196 پر پہنچ گیا ہے ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا ہے،روز روز قومیں اس طرح لیڈر کے لیے باہر نہیں نکلتی جس نے سازش کی آج سوچتا تو ہوگا اس نے کیا کیا،خوبصورت قابل چہروں کو ہٹا کر کیسے لوگ لگا دیئے،ہمارے دور میں بائیس ارب زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے ،ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ بالکل نہیں تھی،پوری دنیا میں پاکستان کا گراف اوپر جا رہا تھا، عمران خان روس سے سستے تیل اور گیس کے معاہدے کر رہا تھا،ان کی روس سے سودا کرتے ٹانگیں کانپنی ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں صحت کارڈ متعارف کروایا،اسدعمر نے این سی او سی میں وہ ریکارڈ قائم کیا پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر آیا،ہم گھروں میں نہیں بیٹھنا سب نے مارچ میں نکلنا ہے جن لوگوں نے رجیم چینج کیا وہ سو سال تک بھی پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتے۔تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمودنے پروفیشنل ونگ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اس وقت اہم موڑ پر کھڑا ہے،72 سالوں کے بعد ایک ایسا لیڈر عمران خان کی صورت میں آیاجس نے اس ایشو کو واضح کیا کہ غلامی نہیں کرنی ہم اپنے معاملات خود طے کریں گے،ہماری حکومت میں اگر مہنگائی تھی تو اکانومی اوپر جا رہی تھی،ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی،زرعی پیداوار میں تاریخی اضافہ ہوا۔

چھ ہفتوں سے حکومت آئی کیا گیا،صرف اپنے گناہ دھو رہے ہیں کبھی ایف آئی اے کو کہتے پیش نہ ہو،جب ایشو آتے ہیں تو الیکشن ہوتے حکومتیں آکر فیصلے کرتی ہیں،اب ایک ہی حل ہے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔تاریخ کا اعلان کیا جائے اور جو ایشو ہے ان کو بعد میں ٹھیک کر لیا جائے گا۔تحریک انصاف کے پروفیشنل ونگ کنونشن سے سینیٹر اعجاز چوہدری نے خطاب میں کہا کہ برصغیر کی تاریخ میں 75 برسوں میں عمران خان پہلا لیڈر ھے جس نے پوری قوم کو اکٹھا کیا ہے،اس وقت پاکستان آزاد ہوا تھا آج پاکستان کی تکمیل ہوگی،پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور وقت کم ہے،ہمارا دشمنوں کی کوشش ہے کہ کس طرح اس کو نقصان پہنچایا جائے،اگر مقصد کے ساتھ عشق ہو جائے تو صدیوں کا فاصلہ منٹوں میں طے ہو جاتا ہے۔

تحریک انصاف کے پروفیشنل ونگ سے میاں محمود الرشید نے اپنے خطاب میں کہاکہ دنیا کے کسی خطے میں تصور نہیں کیا جا سکتا غیر ملکی سازش سے منتخب حکومت گرائی جائے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنے دور میں ملک کی معیشت کو درست کیا تھا،دشمنوں کو پریشانی لاحق تھی کہ صحت کارڈ روزگار کارڈ سمیت دیگر پروگرام عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ کر رہے تھے۔

اس وقت امپورٹڈ حکومت نا منظور کا نعرہ دنیا میں مقبول ترین نعرہ بن گیا ہے عمران خان کی آواز پر آج سب نے لبیک کہا ہے۔حقیقی آزادی مارچ میں لوگ پورے ملک سے ملین کی تعداد میں نکلے گے۔تحریک انصاف کے پروفیشنل ونگ کنونشن سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ ہماری حکومت نے ہیلتھ کارڈ شروع کیا سب اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ کسانوں کے لئے کسان کارڈ شروع کیا۔

عمران خان نے آزادی کا نعرہ لگایا۔ ہم غلام قوم نہیں ہیں۔ ہمارا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہیتحریک انصاف پروفیشنل ونگ کنونشن میں پنجاب کے صدر شفقت محمود،میاں محمود الرشید،مراد راس مسرت جمشید چیمہ نے شرکت کی۔بعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا کہ اسلام آباد سے بڑی خبر آئی ہے،سب سے بڑا اگر قدم اٹھایا ہے تو وہ سپریم کورٹ نے اٹھایا ہے،یہ سپریم کورٹ کی رائے نہیں فیصلہ ہے،سپریم کورٹ نے کہا منحرف کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو گا،وفاقی حکومت میں شہباز شریف اور پنجاب میں حمزہ اکثریت کھو چکے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کو اپنے عہدوں سے الگ ہونا چاہیے،اب اسمبلی ختم کر کے نئے الیکشن کی طرف جانا چاہیے،میں پاکستان کے عوام کو فیصلے پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ یہ عمران کے ساتھ نکلنے والی عوام کی جیت ہے، یہ لوگ اب پارلیمنٹ میں نہیں رہ سکتے،حکومت اب ختم ہو چکی ہیں،یہ فیصلہ اگر تحریک عدم اعتماد سے پہلے آ جاتا بہتر ہوتا،ہماری محنت کو ان لوگوں نے خراب کیا۔ہم چاہتے ہیں اس وقت الیکشن کمیشن کی تبدیلی کی ضرورت ہے،پاکستان میں اس وقت کسی پارٹی کے اکثریت نہیں الیکشن میں جانا چاہیے،گورنر اس وقت عمر سرفراز چیمہ ہے،پاکستان کا اس وقت بڑھ صوبہ گورنر لیس ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں