سید خورشید شاہ کی گرفتاری حکومت کی انتقامی کاروائی ہے ،

نیب اس وقت حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے،سردار سربلند جوگیزئی

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:19

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی گرفتاری حکومت کی انتقامی کاروائی ہے نیب اس وقت حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب صرف پی پی اور نواز لیگ کا کر رہی ہے کیا حکومت میں بیٹھے لوگ تمام فرشتے ہیں نیب وزیر دفاع پرویز خٹک علیم خان علیمہ خان اور خود وزیر اعظم کے خلاف دائر کیسز پر کیوں کاروائیاں کرنے سے گریزاں ہے انہوں نے کہا کہ نیب پہلے ہمارے رہنماوں کو گرفتار اور بعد میں اسکے خلاف جعلی کیس بنا تی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی میں میڈیا ٹریبونل بل کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دینگے پی پی موجودہ حکومت کے خلاف جلد سڑکوں پر نکلنے والی ہے حکومت کی ایک سال کی مجموعی کارکردگی زیرو ہے نوجوانوں کو نہ روز گار فراہم کیا گیا اور نہ ہی مہنگائی میں کوئی کمی کی گئی عوام کو صرف سبز باغ سے خاموش کیا جارہا ہے لیکن پی پی عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ کرنے والی نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اٹھارویں ترمیم کو نہ چھیڑے ہم اسے ختم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ابتک نہیں بنا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی کام کیا جارہا ہے ہماری حکومت نے خیبر پختون خواء صوبہ کا نام بدل کر پشتونوں کو شناخت دی انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کا اجراء کیا اور اٹھارویں ترمیم پاس کر کے تمام صوبوں کو حقوق فراہم کیئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی میعاد پوری کرتی نہیں دیکھائی دے رہی اکتوبر میں جے یو ائی ف کے ازادی مارچ کی بھر پور حمایت کرتے ہیں مولانا فضل الرحمان اسلام اباد اور ہم ملک میں عوام کو متحرک کرنے کیلئے تحریک چلا کر حکومت کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر حکومت کا اصولی موقئف کمزور ہے بھارت کی لابنگ مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی جدوجہد سے لگتا ہے کہ کشمیر عنقریب پاکستان کا حصہ بن جائیگا مودی سرکار نے پاکستان ازاد کشمیر سمیت جموں کشمیر پر حملہ کیا تو ہماری فوج اور عوام بھر پور جواب دینگے انہوں نے کہا کہ کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اور اسکے بغیر پاکستان نامکمل ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ او ائی سی عرب لیگ سمیت مسلم دنیا بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور اواز اور اپنا کردار ادا کریں یہ وقت سوچھنے کا نہیں بلکہ کچھ کرکے دیکھانے کا ہے انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی ہر سطح پر مدد کرینگے پی پی پی کی قیادت اس حوالے سے سنجیدہ کردار ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایسا سبق سیکھائینگے کہ وہ بھاگنے کے قابل بھی نہیں رہے گا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں