نیازی سچا ہے توقبائلی علاقوں کا بجٹ1ہزارفیصد بڑھا کرکے دکھائے، بلاول
جینا اور مرنا مہنگا لیکن خون سستا ہے، یہ کیسی تبدیلی ہے؟ دھاندلی سے بجٹ منظورکروایا گیا، یوم سیاہ کے سلسلے میں کل پشاور میں ورکر کنونشن ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا مہمند ایجنسی میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 جولائی 2019 18:48
(جاری ہے)
دو آمروں سے ٹکراگئیں، دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں ، ہمیں لاکھوں کارکنان کی قربانیوں سے جمہوری ،انسانی ومعاشی حقوق، صوبوں کو شناخت جیسے حقوق ملے ، یہ سارے حقوق ہم نے جانیں دے کر لیے ہیں۔
اب نئے پاکستان ،تبدیلی اور انصاف کے نام پر ہم سے سارے حقوق چھینے جا رہے ہیں، معاشی ، انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ صدر زرداری نے اٹھارویں تریم کے ذریعے این ایف سی، صوبوں کو شناخت، اور وسائل میں حق دیا،زرداری کے دور میں قبائلی علاقوں کے بجٹ میں 500فیصد کا اضافہ کیا گیا۔صدر زرداری نے کہا کہ سی پیک انقلابی منصوبہ شروع کیا۔ سی پیک پنجاب اور سندھ کی بجائے کے پی سے گزرتا اور بلوچستان پہنچتا۔ہم نے تنخواہوں میں 150فیصد اور پنشن میں 100فیصد اضافہ کیا۔یہ کسی اور حکومت یا فوجی آمر کی حکومت نے نہیں کیا۔ہم نے فوجی سپاہیوں کی تنخواہوں میں 175فیصد اضافہ کیا۔یہ آمر کی حکومت یا کوئی بھی حکومت نہ کرسکی۔شہید بھٹو نے پورے پختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں معیشت کو کھڑا کردیا، مقامی زراعت ، صنعتوں کو فائدہ پہنچایا۔اگر یہاں نوجوانوں کو روزگار نہ دے سکا تو پاسپورٹ دے کرنوکری کا بندوبست کیا۔شہید محترمہ بھٹو پر نوکری دینے کا احتساب کیس بنا تھا ۔ لیکن پھر بھی محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا کہ اگر نوکری دینا جرم ہے تومیں یہ جرم کرتی رہوں گی۔ہیلتھ لیڈی ورکر ، ترقیاتی کام پیپلزپارٹی کے ہیں۔ باجوڑ میں پہلا کالج ، بہارہ میں پلانٹ، پارہ چنار میں ڈگری کالج شہید محترمہ بھٹو نے بنائی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 6 سالوں میں انہوں نے کیا کیا ہے؟ دل کے علاج کے ہسپتال، کڈنی ، جگر کے علاج کے مفت ہسپتال بنائے گئے؟کوئی یونیورسٹی بنائی؟ ان کا دوغلا پن دیکھو؟ لاہور کا میٹروبس حرام ہے، پشاور کا مہنگاترین نامکمل حلال ہے۔نوازشریف کی آف شور کمپنی حرام مگر لاڈلے کی آف شورکمپنی حلا ل ہے۔ ایم کیوایم الطاف حسین کا فارن فنڈنگ حرام اور مگر لاڈلا کا حلال، زرداری کے اکاؤنٹس حرام اور لاڈلا کے دوستوں کے حلال ہیں؟رانا ثناء اللہ کی منشیات حرام اور لاڈلا کی حلال ہیں؟پختونخواہ کو 40ارب روپیہ کم مل رہا ہے۔سوچیں ہم 40ارب سے کتنے سکول، روزگار فراہم کرسکتے تھے۔یہ پیسا کسی کٹھ پتلی کا نہیں بلکہ عوام کے ٹیکس کا پیسا ہے۔یہ جھوٹے لوگ ہیں، ہم نے قبائلی علاقوں کا بجٹ 500فیصد بڑھایا، آپ ایک ہزار بڑھا دیں ہمیں کیا اعتراض ہے؟ مگر یہ صوبوں کو لڑوانا چاہتے ہیں،اور اسلام آباد کیلئے پیسا رکھنا چاہتے ہیں۔جب فاٹا کا انضمام کے پی کے ساتھ بھٹو کا وعدہ تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پسماندگی ، غربت اشارے ہیں، 70سال سے وفاق پولیٹیکل ایجنٹ اور غیرقانونی طریقے سے پیسا دیتا تھا لیکن اب کیا تکلیف ہے؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر نیازی سچا ہے توا س کو قبائلی علاقوں کا بجٹ 1000فیصد کرکے دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے بجٹ پاس کروایا، آپ کے ارکان محسن ڈاور اور وزیرعلی کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کیے۔پھر گنتی کے بغیر ووٹوں سے بجٹ منظور کروایا۔وزیراعظم نے خود بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔پٹرول، ڈیزل، سبزی، چینی ،روٹی مہنگی کردی ، اب اس حالات میں پہنچ گئے کہ جینا مرنا مہنگا اور خون سستا ہے۔یہ قبائل دشمن ، ملک دشمن اور عوام دشمن بجٹ ہے۔متعلقہ عنوان :
مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مہمند ،مسلسل بارش کے باعث دیوار گرنے سے چار بچے زخمی ،ہسپتال منتقل
مہمند، قبائلی اضلاع میں قائم ہونیوالے پختونخوا ایف ایم ریڈیوز سٹیشنز فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث بند ..
اربن پالیسی اینڈ پلاننگ یونٹ کامقامی صحافیوں کیساتھ مہمند کی ترقی و خوشحالی بارے مشاورتی اجلاس
مہمند ،خوشحال خان شہید کے پانچوں قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا
پاک فوج کی جانب سے ضلع مہمند میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات جاری
مہمند،برہ کدی باد سیاہ کلی میں جے یو آئی کا جلسہ، درجنوں افراد پارٹی میں شامل
مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل،شاکراللہ صدر اور بشیرخان جنرل سیکرٹری منتخب
مہمند، این اے 26کیلئے 16 امیدوار میدان میں اتر گئے
مہمند ،ٹرائبل یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات مکمل ،قاضی فضل اللہ صدر خادم خان آفریدی جنرل سیکرٹری ..
سی ٹی ڈی مہمند ریجن نے کارروائی کر کے دہشت گرد اور 6 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا
ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کابینہ و ایگزیکٹیو کونسل نے الیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
چیئرمین واپڈا کا مہمند ڈیم کا دورہ، مختلف سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا
مہمند ایجنسی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
-
حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت آجاتی تو نجانے کیا گل کھلاتے