میر شاہنواز بھٹو کی 61 ویں سالگرہ ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی منائی گئی

خود شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایٹمی پروگرام کے حصول ، مسئلہ کشمیر کے باوقار حل ، عوامی حقوق کی جرات مندانہ لڑائی

جمعرات 21 نومبر 2019 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فرزند ، ترقی پسند رہنما میر شاہنواز بھٹو کی 61 ویں سالگرہ ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی ہدایت پر انتہائی عقیدت واحترام نظریاتی جوش و خروش سے منائی گئی ، جس کی پروقار تقریب مرکزی پیپلزسیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان نے اپنی چار نسلوں کو پاکستان کی سلامتی ، قومی تشخص ، عوامی وقار ، آئین قانون کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور طبقاتی نظام کو جڑ سے اکھیڑنے پر قربان کر کے تاریخ عالم میں اپنے آپ کو ہمیشہ کے لئے امر کر دیا ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دونوں بیٹوں شاہنواز بھٹو ، مرتضیٰ بھٹو اور ان کی بہادر بیٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کو منظم عالمی سامراجی سازش کے ذریعے قتل کر کے کروڑوں پاکستانیوں اور کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کو سبوتاژکیا گیا ، خود شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ایٹمی پروگرام کے حصول ، مسئلہ کشمیر کے باوقار حل ، عوامی حقوق کی جرات مندانہ لڑائی، پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کی پاداش میں سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق پی این اے سے از سر نو انتخابات کا معاہدہ ہونے کے باوجود تختہ دار پر چڑھا کر ان کا عدالتی قتل کیا گیا ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو ملک و جمہوریت کی بحالی ، افواج پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی ، کشمیریوں کو او آئی سی میں مبصر کا درجہ دلوانے سمیت شراکت اقتدار میں عوامی تصور ، انتہاء پسندی ، لاقانونیت ، دہشت گردی کے خلاف علم بغاوت بلند کر کے قیام امن پر عملدرآمد کی سزاء میں دن دیہاڑے گولیاں مار کر لیاقت باغ کے ہال میں چھلنی کر دیا گیا ان کی شہادت نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اور مضبوط وفاق کو جلاء بخشی ، آج جمہوریت کی بناء پر تیسری بار انتقال اقتدار ہونے سے عمران خان نیازی پاکستان کے وزیراعظم بنے ہیں اور انھوں نے اقتدار سنبھالتے ہی شہداء کے ورثاء پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے آصف زرداری اور ملک میں جمہوریت کے لئے لازوال جدوجہد کرنے والی محترمہ فریال تالپور ، سینئر پارلیمنٹرین سید خورشید احمد شاہ سمیت اپوزیشن قیادت کو انتقام کی سولی پر چڑھا کر اپنی بغلوں میں کرپشن میں لتھڑی ہوئی شخصیات کو شامل کر لیا یہ ہے نیا پاکستان، انہوں نے کہا کہ قوم اب عوام دشمن حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل پیوست کرنے کیلئے تیار ہو چکی ہے حکمران اتحاد کی کشتی میں سوراخ کشمیر فروشوں کے لئے طوفان نوح ثابت ہوگا ، میر شاہنواز بھٹو کو فرانس میں زہر دے کر شہید کیا گیا اور میر مرتضیٰ بھٹو کو کراچی میں دن کے اجالے میں قتل کردیا گیا اور مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو چار لاشوں کو اٹھا کر قومی غیر ت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں ، شوکت جاوید میر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان سے لے کر کشمیر تک کے شہداء وارث ہیں 30 نومبر کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد یونیورسٹی گرائونڈ میں یوم تاسیس کا تاریخ ساز جلسہ عام سیاسی مخالفین کے لئے عوامی ریفرنڈم ہوگا اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ، آرمی چیف بپن رائوت کی کشمیر پر حملے کی دھمکیوں اور کشمیر پر غاصبانہ قبضہ چھڑانے کے لئے پاکستانی کشمیری قوم کو ہمارا نعرہ سب پے بھاری رائے شماری رائے شماری اکٹھا کر کے عالمی بریک تھرئو کریں گے جو بھارتی ایوانوں میں لرزاء طاری کر دے گا ، پیپلزپارٹی 23 سے 29 نومبر تک ہفتہ یوم یکجہتی کشمیر منا کر حریت کانفرنس کے قائدین اور کارکنوں کی گرفتاریوں ، ظلم وتشدد ، 109 دن سے کرفیو کے نفاذ سے ہونے والی انسانی تباہ کاریوں کو دنیا بھر میں بے نقاب کرے گی اس لئے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی ، 30 نومبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر وزیر اعظم پاکستان عمر ان خان کے جلسے سمیت تمام اجتماعات کے ریکارڈ توڑ دے گا اور اللہ کے کرم اور عوام کے تعاون سے بلاول بھٹو زرداری آنے والے انتخابات میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کر کے دنیا بھر کے کم عمر ترین پاکستانی وزیراعظم منتخب ہونگے جس کے بعد کشمیر کی آزادی شرمندہ تعبیر اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف کا لینڈنگ سٹار ہوگا ۔

(جاری ہے)

امیدوار اسمبلی سردار مبارک حیدر ، سٹی صدر راجا بشارت افضل ، تحصیل صدر جہانگیر خان مغل ، سید فیاض شاہ ، مراد علی ، محسن کھوکھر ، چوہدری اشتیاق ، سردار نوید علی ، چوہدری دانش ، سعد بن عارف ، دانیال اقبال قریشی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید میر شاہنواز بھٹو کی قربانی کو سنہرے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ، تقریب کے اختتام پر کیک کاٹ کر ملکی سلامتی ، کشمیر کی آزادی کے لئے دعائیں شہدائے افواج پاکستان ، شہداء کشمیر کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں