پاکستان کے عوام 25جولائی کو مسلم لیگ (ن) کو بھرپور اکثریت دے کر اپوزیشن کو منہ توڑ جواب دینگے ‘احسن اقبال
دشمن پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں اور وہ ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیںپاکستان اس وقت تک آزاد ، خودمختار اور ترقی یافتہ نہیں ہو سکتا پاکستان کے عوام کا مقدر آئین ، جمہوریت اور ووٹ کی عزت میں ہے اور اس الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو زیادہ اکثریت میں کامیاب کرکے عوام کی حرمت کو بحال کروائیںگے‘کارنر میٹنگز سے خطاب
پیر 25 جون 2018 19:42
(جاری ہے)
پاکستان کے عوام 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو بھرپور اکثریت دے کر اپوزیشن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
جسے اللہ تعالی کی ذات عوام کے دلوں میں بسا دے اسے کوئی بھی عوام کے دلوں سے نکال نہیں سکتا۔عوام کی بھر پور حمایت سے انشاء اللہ مجالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں بدامنی ، جہالت ، لوڈشیڈنگ کے اندھیرے تھے مسلم لیگ ن نے قوم کو ایک نئی امید دی اور ترقی کے راستے پر ڈال دیا جس کا اعتراف آج ساری دنیا کر رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مشرقی پاکستان اس لیے ہم سے علیحدہ ہو گیا کہ ہم نے عوام اور جمہور کے فیصلے اور راج کو نہیں مانا۔ مشرف بلوچستان کو پاکستان سے کاٹ گیا تھا یہ نواز شریف کا ہی کمال ہے کہ بلوچستان کی حکومت قوم پرست جماعتوں کو دی اور ڈکٹیٹر کے لگائے گے زخموں پر مرحم رکھا۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آکر تین سالوں میں بجلی کے دس ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے جبک 66 سالوں صرف سولہ ہزار میگاواٹ پیدا کئے گئے۔ دہشت گردی کی کمر توڑ کر امن کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس پاکستان میں ایک روپیہ کی سرمایہ کاری کے لیے کوئی تیار نہیں تھا مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی بدولت سی پیک کے ذریعے چین نے اربوں ڈالر کے منصوبے لگائے۔ سی پیک کے منصوبے نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں کہ اور مخالفین سمجھتے ہیں کہ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو کوئی نواز شریف کو ہرا نہیں سکے گا۔ عوام ان سازشوں کا بدلہ 2018 میں بھرپور اکثریت سے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو کامیاب کرکے لیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے مالک بیس کڑوڑ عوام، اس کے مزدور، کسان ، نوجوان، استاد، خواتین، اور بزرگ ہیں - کمروں میں بیٹھ کر سازشیں کرنے والے چند افراد پا کستان کے مالک نہیں۔ ہم "اصل پاکستان" بنانا چاہتے جو قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہے جس میں امن ، بھائی چارے، رواداری سے خوشحالی سے زندگی بسر کر سکیں، پاکستان کو70 سالوں میں قائد اعظم کا پاکستان نہیں بننے دیا گیا۔ نواز شریف کا عزم اب قائد اعظم کا اصل پاکستان بنانا ہے جس میں عوام اس کے حقیقی مالک ہوں - انہوں نے کہا کہ زرداری کو پانچ سال دئیے گئے کہ وہ لوٹ مار کرے لیکن نواز شریف کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے پانچ سال کام کرنے نہیں دئیے گئے۔متعلقہ عنوان :
نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نارووال: یکم اپریل تا25اپریل تک کارروائیوں کے دوران گرانفروشوں کو 13لاکھ56ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا
ڈسٹرکٹ ری ہیبلیٹیشن اینڈ ٹریننگ کمیٹی کےاجلاس میں معذور افراد کوویل چیئر سمیت دیگرسہولیات فراہم کرنے ..
نارووال،وین اور موٹر سائیکل میں ٹکر سے نوجوان جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی
گندم پالیسی کیخلاف کسانوں کا ڈی سی آفس نارووال کے باہر احتجاج
نارووال،نان اور روٹی مہنگی بیچنے پر 239دکانداروں کو جرمانے
نارووال ، ضلع بھر میں بچوں کوحفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری
قیمتی جان مال کی حفاظت کے لیے محکمہ سول ڈیفنس موٹر کردار ادا کر رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر
کاشتکاروں کے مالی استحصال کیخلاف (کل )تمام ڈی سی آفس کے باہراحتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے ‘ کسان بورڈ پاکستان ..
پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کےخلاف آپریشن روزانہ کی بنیادپر ..
ڈپٹی کمشنرنارووال سیدحسن رضاکی سربراہی میں پولی تھین بیگ کے استعمال کوترک کرنے کےحوالے سےاجلاس کاانعقاد
ممبر صوبائی اسمبلی احمد اقبال،ڈپٹی کمشنر نارووال کی مرحوم ابوبکر کے گھر آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کیجانب ..
نارووال میں دلہا والوں نے موبائل فون، نوٹوں اور دیگر تحائف کی بارش کردی
نارووال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ