پ*بلوچستان سے سینیٹ کی تمام نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بھی بلامقابلہ سینیٹر بن گئے

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

۰کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) بلوچستان سے سینیٹ کی تمام نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل بھی بلامقابلہ سینیٹر بن گئے الیکشن کمیشن کیمطابق بلوچستان سے سینٹ کی خالی 7جنرل،2خواتین اور 2ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر امیدواران بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

ٹیکنو کریٹ نشست پر مسلم لیگ نون کے امیدوار محمد مصلح الدین مینگل ریٹائرڈ ہوگئے جس کے بعد بلوچستان سے ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر دو ہی امیدوار رہ گئے اس طرح انہیں بلامقابلہ منتخب سینیٹر قراردے دیا گیاہے۔بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع اور پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل شامل ہیں گزشتہ روز جنرل نشست پر ن لیگ کے شاہ زیب درانی اور سیدال خان ناصر، پیپلز پارٹی کے سردار محمد عمر گورگیج،آزاد امیدوار سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ،عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان ، نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

خواتین کی دو نشستوں پر پہلے ہی ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بانو بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ کے 33 میں سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،سینٹ کے 2 امیدوار مد مقابل امیدواروں کے حق میں ریٹائرڈ ہو گئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں