نگران حکومت میں موجودہ انتخابات میں شفافیت نظر نہیں آرہی، محمد حسین محنتی

الیکشن کمیشن جس طرح سرکار کے اشاروں پر چل رہا ہے ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ پوری قوم کے ساتھ کہیں فراڈ نہ ہوجائے عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آتا اس نے بڑے بڑے دعوے کئے لیکن انہوں نے تعلیم کے نظام کو بہتر نہیں کیا شعبہ صحت کو بہتر نہیں کیا

اتوار 20 اگست 2023 22:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2023ء) نگران حکومت میں موجودہ انتخابات میں شفافیت نظر نہیں آرہی الیکشن کمیشن جس طرح سرکار کے اشاروں پر چل رہا ہے ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ پوری قوم کے ساتھ کہیں فراڈ نہ ہوجائے،امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی کا پریس کلب سانگھڑ میں صحافیوں سے گفتگو انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آتا اس نے بڑے بڑے دعوے کئے ہم پاکستان میں اصلاحات لائینگے پاکستان کو ٹھیک کریں گے لیکن انہوں نے تعلیم کے نظام کو بہتر نہیں کیا شعبہ صحت کو بہتر نہیں کیا کرپشن عروج پر تھی انہوں نے مذید کہاکہ عمران خان نے جس طرح اپنی پاکیزی اور صفائی کا ڈھنڈورا جو انعامات اور تحائف ملے تھے وہ سب کے سامنے ہیں،عمران خان کے ساتھ جو حکمران تھے سب نے کرپشن کی اس کی وجہ سے ان کو برے دن دیکھنے پڑ رہے ہیں اج تک تو نگران حکومت کا کام اچھا رہا ہے نگراں حکومت 60 سے 90 دن میں الیکشن کروائے لیکن اس حکومت نے انتخابات کو مشکوک بنا دیا ہے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں انتخابات کو 90 روز میں کروائے جائیں زوالفقار علی بھٹو نے روٹی کپڑااور مکان کا جو نعرا لگایا پوری قوم کو بیدار کیا پوری قوم نے ان کا ساتھ دیا ان کو حکمرانی کا موقع بھی ملا سابقہ حکومت نے لوگوں کے منہ سے روٹی کپڑا چھین لیا لوگوں کے سروں سے چھت چھین لی جو کپڑا مہنگا کیا وہ پہنے کے قابل نہیں سندھ حکومت نے عوام کو بہت مایوس کیا ہے سیلاب میں جو دوسرے ممالک سے اربوں کی امداد ملی وہ پتہ نہیں کہاں گئی اج بھی سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے ہمارے سندھ میں بچے اور بچیاں محفوظ نہیں ،سندھ میں جان محمد مہر جیسے صحافی کو نشانہ بنا کر شہید کیا گیا اس کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور جن لوگوں نے انہیں قتل کیا ان کو سخت سزا ملنی چاہیے حکومت کو چاہیے کہ وہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کو یقینی بنائے آخر میں جان محمدمہر شہید کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اس موقع پر انکے ھمراہ ضلعی امیر جماعت اسلامی عبدالغفور، ظہیر بابر جتوئی، محمد رشیدراجپوت، راجہ وسیم دیگر ںھی موجود تھے قبل از پریس کلب سانگھڑ کے سینئر نائب صدر عادل مغل نے مہر جماعت اسلامی سندھ کے رہنما کا استقبال کیا اور سابقہ جنرل سیکٹریری صغیر احمد راجپوت نے مہمان خصوصی کو سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں