سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا آج نظریہ ضرورت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہو گیا ،حاجی غلام رسول سیلاچی

جمعہ 8 اپریل 2022 16:05

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سبی کے صدر حاجی غلام رسول سیلاچی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا آج نظریہ ضرورت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو گیا آئین پاکستان کے تحفظ کرنے پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان مبارک کے مستحق ہیں ملک میں سویلین مارشل لا کا راستہ بھی بند کیا گیا آج سپریم کورٹ نے ثابت کیا آئین سب سے زیادہ مقدم ہے اور آئین پاکستان سے بالا تر کوئی نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور آئین پاکستان کے لیے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے سپاہی ہر ہمیشہ آئین اور جمہوریت کا دفاع کرتے چلے آئے ہیں تحریک عدم اعتماد سے عمران خان گھبرا کر بھاگ گئے تھے مگر صدر زرداری نے کہا تھا ہم آپ کو بھاگنے نہیں دینگے آج جمہوریت کی فتح ہوِئی ہے یہ بھی سچ ثابت ہوا جمہوریت بہترین انتقام ہے جب نیا حکومت بنے گا تو پہلا کام آئین شکنی کرنے والے تمام کرداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر ان کو ان کی جرم کی سزا دیا جائے گا تا کہ آہندہ کوئی اناپرست اپنے انا کے تسکین کے لیے آئین توڑنے کی جرت نہ کرسکے صدر زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو نے ثابت کیا جذباتی نعروں سے جنگ نہیں جیتا جاتا سیاسی جنگ اقتدار کے ایوانوں اور گلی کوچوں میں لڑا اور جیتا جاتا ہے اور قانونی جنگ عدالتوں میں لڑ کر انصاف لیا جاتا ہے استعفیٰ دے کر بھاگنے سے مساہل حل نہیں ہوتے مسائل بڑھ جاتے ہیں جمہوری اصولوں کی خاطر جان کی قربانی دینا پڑے تو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح موت کو خوشی خوشی گلے لگایا جاتا ہے شہید بینظیر بھٹو کی طرح موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر میدان میں آنا پڑتا ہے آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اصولوں کی جیت ہوئی ہے آج ذوالفقار علی بھٹو کی آئین پاکستان کی جیت ہوئی ہے آج آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی جمہوریت بہترین انتقام ہے ان کے موقف کا جیت ہوا ہے آج پاکستان کی بائیس کروڑ عوام اپنے سپریم کورٹ پر نازاں ہے اس جمہوری اور اصولوں کی جیت پر ہم پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں