وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا اس پر یوٹرن لیا، ایک بھی بات پر وہ قائم نہیں رہے،بلاول بھٹو زر داری

لگتاہے حکومت اپوزیشن کر رہی ہے اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپوزیشن کو دیوار سے لگا رہی ہے،حکومت خود ہی اپوزیشن کرے گی تو حکومت کون کریگا،جو ہم سے آئینی حقوق چھین رہاہے وہ کیسے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوائیگا،عوام ساتھ دیں ، ملکی مسائل حل کر یں گے،دنیا میں جہاں بھی جائوں گا کشمیر کے کاز پر آواز بلند کروں گا،کشمیر پرتوجہ دلانے کے لیے یو این کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کے چیئر مین کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 25 اگست 2019 13:15

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا اس پر یوٹرن لیا، ایک بھی بات پر وہ قائم نہیں رہے،لگتاہے حکومت اپوزیشن کر رہی ہے اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپوزیشن کو دیوار سے لگا رہی ہے،حکومت خود ہی اپوزیشن کرے گی تو حکومت کون کریگا،جو ہم سے آئینی حقوق چھین رہاہے وہ کیسے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوائیگا،عوام ساتھ دیں ، ملکی مسائل حل کر یں گے،دنیا میں جہاں بھی جائوں گا کشمیر کے کاز پر آواز بلند کروں گا،کشمیر پرتوجہ دلانے کے لیے یو این کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان نے اپنے آپ کو پورے ملک کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، وہ جو وعدہ کرتے ہیں اس پر یوٹرن لے لیتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان جووعدہ کرتے ہیں اس کا الٹ کرتے ہیں ،عمران خان نے جو نعرہ لگایا وہ جھوٹ نکلا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لگتاہے حکومت اپوزیشن کر رہی ہے ، ہماری حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے اپوزیشن کو دیوار سے لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو علم ہی نہیں کرنا کیا ہے وہ پیپلز پارٹی کے ہر اقدام کو فالو کر رہی ہے،حکومت خود ہی اپوزیشن کرے گی تو حکومت کون کریگا۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ہم سے آئینی حقوق چھین رہاہے وہ کیسے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوائیگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام ساتھ دیں ، ملکی مسائل حل کر یں گے،گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوائوں گا۔

انہوںنے کہاکہ مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران مریم نواز کو گرفتارکرلیا گیا، حکومت کو پتہ ہی نہیں اسے کیا کرنا ہے۔انہوں نے اپنی پھو پی فریال تالپور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ رات بارہ بجے انہیں غیر آئینی طریقے سے جیل منتقل کیا گیا،ہم نے رکاوٹیں ماضی میں بھی دیکھی ہیں، پتاہے ان کا مقابلہ کیسے کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی مسلسل جدوجہد کی تاریخ ہے،ہم نے آہستہ آہستہ اپنے حقوق حاصل کیے ہیں، آصف زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت بنائی۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی پارٹی ہے، پیپلز پارٹی کوئی فاشسٹ نہیں نظریاتی پارٹی ہے،مجھے افسوس ہے کسی نے پیپلزپارٹی کا منشور نہیں پڑھا۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کس منہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے عزم کا اظہار کتے ہوئے کہا کہ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن کو مکمل کرنا چاہتا ہوں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہوش سنبھالا مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم دیکھ رہے ہیں، دنیا میں جہاں بھی جائوں گا کشمیر کے کاز پر آواز بلند کروں گا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان نے کبھی آرٹیکل 370 کو تسلیم نہیں کیا، مقبوضہ کشمیرکو کھلی جیل بنا دیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے لیے کام کرنے والے سیاستدانوں کو بھی نظر بند کردیا گیا، اگر کشمیری مودی کے ساتھ ہیں تو وہاں سے کرفیوہٹا دیا جائے۔انہوں نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی گجرات کا قصائی ہے ، مودی نے مقبوضہ کشمیر کو کھلی جیل بنا دیا ہے ، مودی سرکار سرینگر میں جا سکتی ہے تو ایسا کر کے دکھا دے، مودی نے کشمیر معاملے کو فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے۔

کشمیر پرتوجہ دلانے کے لیے یو این کا پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ مودی وزیراعظم منتخب ہواتو اسے قانونی حیثیت دے کر پاکستان نے اسٹریٹجک غلطی کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں فارن آفس کو کمزور کیا گیا ہے، سفارت کاری جاننے والی شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا گیا۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں