عمران خان کا 25 مئی کا لانگ مارچ کا مقصد جنرل عاصم منیر کی تعیناتی رکوانا تھا

عمران خان تمہارا وقت ختم ہوگیا، جو دشمن ، دہشتگرد نہ کرسکے وہ عمران خان نے 9 مئی کو کردکھایا، دہشتگردی کا منصوبہ زمان پارک میں بنا تھا، اپنے بیٹے لندن میں غریب کا بچہ مقدمات بھگت رہا ۔ چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 مئی 2023 21:30

عمران خان کا 25 مئی کا لانگ مارچ کا مقصد جنرل عاصم منیر کی تعیناتی رکوانا تھا
وہاڑی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مئی 2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا 25 مئی کا لانگ مارچ کا مقصد جنرل عاصم منیر کی تعیناتی رکوانا تھا،عمران خان تمہارا وقت ختم ہوگیا ہے،جو ملک کے دشمن ، دہشتگرد نہ کرسکے وہ عمران خان نے کردکھایا، دہشتگردی کا منصوبہ زمان پارک میں بنا تھا، اپنے بیٹے لندن میں غریب کا بچہ مقدمات بھگت رہا ۔

انہوں نے وہاڑی میں یوتھ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نوجوانوں کا اجتماع اس مٹی کے شہیدوں اور غازیوں کے نام کرتی ہوں، ان ماؤں کے نام ان والدین کی سسکیوں کے نام جنہوں نے جوان بیٹے اس مٹی دھرتی کے نام کئے ۔ یہ ملک نوجوانوں کا ہے، اس ملک کے فیصلے خواتین اورنوجوانوں نے کرنے ہیں، ترقی کے ضامن آپ لوگ ہیں،ذرا سوچو وہ بھی جوان تھے جنہوں نے اپنی جوانیاں سرحدوں اور اس دھرتی کی حفاظت کی خاطر قربان کردیں ، شہید کسی ادارے کے نہیں بلکہ پاکستان اوت مٹی کے ہوتے ہیں، لیکن وہ کتنا بدنصیب اور بدبخت شخص ہوگا جس نے اپنی گھٹیا سیاست اور ایجنڈے کی خاطر شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کو آگ لگا دی، کتنا بڑا غدار ہے کہ شہیدوں کی علامتوں اور قربانیوں کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

شہیدوں کے خاندانوں کی بے حرمتی کی۔ جس نے ان کی وردیوں کو ڈنڈوں پر ٹانگ کر تصویریں بنائیں۔ اتنی بڑی غداری کوئی پاکستانی کرسکتا ہے؟ کیا شہیدوں کے ساتھ ایسا سلوک قوم کو منظور ہے؟کیا یہ اچانک ہوگیا؟ یہ اچانک نہیں ہوا، بلکہ تخریب کاری اور دہشتگردی کا منصوبہ زمان پارک میں بنا تھا، توشہ خانہ چور ، 60ارب کا ڈاکہ ، غیرملکی قوتوں کا آلہ کار تھا۔

کیا اتنا سنگدل سلوک دہشتگرد یا کوئی پاکستان کا دشمن نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کردکھایا۔ جس طرح تخریب کار غاروں میں بیٹھ کر نقشے بناکر ٹارگٹ کرتے ہیں، یہ ٹارگٹ اسی طرح پلان کیئے گئے تھے۔ کورکمانڈر ہاؤس پر سیدھا حملہ کردیا، راستے میں کئی دوسری عمارتیں آتی ہیں وہاں کوئی نہیں گیا۔ماسٹرمائنڈ عمران خان نے ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تھا فلاں فلاں جتھوں نے جانا ہے۔

میانوالی، لاہور، کوئٹہ سے جتھے سیدھا نکل کر فوجی تنصیبات پر کیوں حملے کئے؟25مئی کو لانگ مارچ لے کر اسلام آباد گیا اس کا مقصد سیاست یا الیکشن نہیں تھا بلکہ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا تھا، یہ کس قدر سازشی ہے اور سیاست کا لبادہ اوڑھے ہوا ہے۔نوازشریف کے کمرے کا اے سی اتروانے والا آج بے بسی کی تصویر بنا بیٹھا ہے۔کہتا مریم نواز مجھ سے اپنے باپ کا انتقام لے رہا ہے۔

مریم نواز نے اپنے باپ کے مشن کا جھنڈا گرنے نہیں دیا۔ مریم جانتی تھی کہ میرا باپ حق پر ہے۔ میں اس مٹی کی خاطر جیل جانا درکنار جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔ میں تمہاری طرح سر پر بالٹی رکھ کر بھاگی نہیں، وہیل چیئر پر نہیں بیٹھی۔جو ملک کے دشمن ، دہشتگرد نہ کرسکے وہ عمران خان نے کردکھایا، دہشتگردی کا منصوبہ زمان پارک میں بنا تھا۔

آج جہاد کرنے اور حقیقی آزادی کی بات کرنے والے پارٹی سیاست چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں،عمران خان کے بیٹے لندن میں عیاشی کررہے یہاں لوگوں کے بچوں کو 20، 20سال سزا ہونی ہے۔ غریب کا بچہ مقدمات بھگت رہا تمہیں ہائیکنگ یاد آرہی ہے؟عمران خان تمہارا وقت ختم ہوگیا ہے۔پاکستان میں سکون آگیا ہے، اتنا مکروع تھا کہ جماعت بھی ساتھ نہیں دے رہی۔غریبوں کے بچے جیلوں میں اورحسان نیازی کو چھپا کر رکھا ہوا۔عمر عطابندیال کہتا کہ ججز کی ٹیپ آئین قانون کی خلاف ورزی لیکن کیا سازش کرنا اور چور دہشتگرد کا ساتھ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے؟

وہاڑی میں شائع ہونے والی مزید خبریں