پی ایس ایل 5،لاہور قلندرز کاکراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ
دونوں ٹیموں کے لیے میچ اہمیت کا حامل
ذیشان مہتاب اتوار 8 مارچ 2020 18:32
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8مارچ2020ء ) پی ایس ایل 5 میں لاہورقلندرز نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے -یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے رہے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ہے جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر ہورہے ہیں۔ 2016ء سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیگ میں دنیا بھر کر نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن کے درمیان 34 میچز مخلتف وینیو پر کھیلے جارہے ہیں، لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، کے مابین فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کررہے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کے پاس ہے، کراچی کنگز کی کمان عماد وسیم کو سونپی گئی ہے ، لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، پشاور زلمی کی قیادت لیگ کے شروع میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سمی کے پاس تھی تاہم اب وہاب ریاض کپتانی کریں گے جب کہ ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت شان مسعود کرینگے۔ لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے پی سی بی بھرپور کوشش کررہا ہے ۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔لیگ میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔ امید کی جاری ہے کہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں بھی مداحوں کو سنسنی سے بھر پور میچز دیکھنے کو ملیں گے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 08/03/2020 - 18:32:27
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کاویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، شاہین آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ: پاکستان کا ٹاکرا کل کرغزستان سے ہوگا
-
قومی ہاکی ٹیم کل وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں دیکھ رہا ، برائن لارا
-
پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی چیمپئن شپ کاآغاز