ریسلنگ : 2018ءالیمی نیشن چیمبر:چیمپئن رومن رینز

Roman Reigns Wins Elimination Chamber, Will Face Brock Lesnar

رومن رینز" ریسل مینیا" 34 میں یونیورسل مقابلے کیلئے ریسلربروک لیسنر کے سامنے آگئے ہیں

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ 2 مارچ 2018

Roman Reigns Wins Elimination Chamber, Will Face Brock Lesnar
تھیم سونگ(گانا): ڈبلیو ڈبلیو ای: الیمی نیشن چیمبر 2018ءکیلئے تھیم سونگ " ایم ۔او۔ ایم" مین اون آ مشن گلوکار " وِل روش" کی آواز میں پیش کیا گیا۔ اس ایونٹ کو وہاں پر موجود 15ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا۔ الیمی نیشن چیمبر : 25 ِ فروری 2018ءکو ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک اور اہم ایونٹ " الیمی نیشن چیمبر " کے نام سے " ٹی ۔موبائل ائیرینا ،پیراڈائیز ریاست ناویڈا، امریکہ میں" منعقد ہوا۔

اس ایونٹ کو نومبر 2002ءمیں مشہور ِزمانہ ریسلر ٹریپل ایچ کے مشورے سے ایرک بیشوف نے متعارف کروایا۔ لہذا اس مقابلے سے پہلے تک اس ایونٹ کو سب سے زیادہ 4 دفعہ جیتنے کا اعزاز بھی ٹریپل ایچ کے پاس ہی ہے۔جبکہ اُن کے بعد 3دفعہ جان سینا جیت چکے ہیں۔ اہم اصول : اس دفعہ اس ایونٹ کے چند اہم اصولوں میں تبدیلی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

٭ نام کی مناسبت سے اس ایونٹ کے بڑے مقابلے میں اکٹھے 6ریسلرز حصہ لیتے تھے اس دفعہ7نے حصہ لیا۔

٭ رِنگ کے ارد گرد زنجیر منسلک نما بہت بڑا سا اسٹیل کا جنگلہ لگا دیا جا تا ہے تاکہ ریسلرز ایک حد سے زیادہ باہر نہ جا سکیں۔ ٭ جنگلے کے چاروں کونوں پر اندر کی طرف چار کمرے ہوتے ہیں جن میں 4ریسلرز کو داخل ہونے کے بعد تالا لگا دیا جا تا ہے۔ ٭ اس دفعہ 1 ریسلر کے اضافے کی وجہ سے3 ریسلرز سے ریسلنگ کے مقابلے کا آغاز ہو نا تھا ۔ ٭ ہر اگلے 5منٹ بعد ایک کمرے کا تالا کھولا جا تا ہے اور وہ ریسلر بھی پہلے لڑنے والے ریسلرز کے ساتھ گھتم گھتا ہو جاتا ہے۔

٭ مقابلے سے خارج (الیمی نیٹ( کرنے کیلئے ریسلر دو طریقے اپنا سکتا ہے :ایک پن فال اور دوسرا سب مشن۔ ٭ اس دفعہ خواتین کو بھی اس ایونٹ میں " الیمی نیشن" میچ کھیلنا کا موقع دیا گیا۔ ٭ اس دفعہ رَا کو اہمیت دی گئی۔ 7ریسلرز کے نام: اس دفعہ جن 7ریسلرز کے درمیان مقابلہ ہوا اُنکے نام تھے : دِی میز۔ جان سینا ۔سٹرومین۔ ستھ رولنز۔ایلس۔فِن بلور اور رومن رینز۔

الیمی نیشن چیمبر مقابلے کا آغاز: فِن بلور ، ستھ رولنز اور دِی میز کے درمیان الیمی نیشن چیمبر مقابلے کا آغازبڑے زور شور سے ہوا اور باقی 4 ریسلرز اس دوران اپنے اپنے کمرے میں کھڑے اپنی صلاحیتیں دِکھانے کا انتظار کرنے لگے۔ پہلے کمرے کادروازہ کُھلا اور چوتھے ریسلر جان سینا رِنگ میں آگئے۔ ابھی چاروں ریسلرز کے درمیان ایک دوسرے سے زور آزمائی جاری تھی کہ 5منٹ بعد رومن رینز داخل ہوئے اور اُنکے بعد سٹرومین آئے اور اُنھوں نے بھاگتے ہوئے زور دار طریقے سے دِی میز کو د اﺅ "پاور سلم" لگا کر مقابلے سے باہر کر دیا۔

دوسری طرف آخری ریسلر ایلس کمرے کے دروازہ کا تالا کھول کر رِنگ میں بھاگتے ہوئے آئے اور اپنے روایتی انداز میں زور سے جان سینا کو ٹکر مار کر گرانے کی کوشش کی۔جسکے بعد رِنگ میں موجود چھ ریسلرز ایک دوسرے کے مدِمقابل نظر آئے۔ سب ریسلرز کے درمیان جس طرح کی مار پیٹ کا مظاہرہ ہو رہا تھا اور جنگلے پر چڑھ کر بھی ایک دوسرے کو مارنے کی جسطرح کوشش کی جا رہی تھی شائقین کیلئے دلچسپی کا باعث تھا کہ کو ن جیتے گا؟ بلکہ ایک موقع ایسا بھی آیا کہ سٹرومین کو رِنگ میں موجود باقی ریسلرز نے پکڑ کر خوب پیٹا لیکن پھر سٹرومین نے اپنے آپ کو سنبھال کر ریسلروں کو پیچھے دھکا دیا اور بالترتیب ایلس ،جان سینا ، فن بلور اور ستھ رولنز کو باری باری "پاور سلم" لگا کر مقابلے سے باہر کرتے گئے ۔

آخر میںسٹرومین کے مد ِمقابل رہ گئے رومن رینز۔دونوں کے درمیان چند منٹ زور آزمائی ہوئی اور پھر رومن رینز نے سٹرومین کو پہلے 3 سپر مین پیچ (مکے) اور 2سپیرز (یعنی کندھے سے پیٹ میں زور دار ٹکر ) لگائے اور سٹرومین پر فتح حاصل کر لی۔ جسکے بعد رومن رینز" ریسل مینیا" 34 میں یونیورسل مقابلے کیلئے ریسلربروک لیسنر کے سامنے آگئے ہیں۔

مزید مضامین :