عالمی کرکٹ کپ2019ء کا ٹرنینگ پوائنٹ اورسیمی فائنل

Semi Final Or Final

خیال تھا آسٹریلیا پہلے نمبر پر آجائے گا اور سیمی فائنل میں مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گااور دوسری طرف انڈیا انگلینڈ سے سیمی فائنل کھیلے گا۔لیکن اُس کیچ سے ترتیب بدلی اور انڈیا کے ساتھ 9ِجولائی کو ٹاکرا نکلا

Arif Jameel عارف‌جمیل پیر 8 جولائی 2019

Semi Final Or Final
عالمی کرکٹ کپ2019ء کے پہلے مرحلے کا آخری 45واں میچ جاری تھا ۔آسٹریلیا کہ اوپنر ڈیویڈ وارنر سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کے دیئے ہو ئے ہدف کی طرف بڑھ رہے تھے کہ اُنکی ہوا میں ایک اُونچی شارٹ کو جنوبی افریقہ کے فیلڈر ڈیوئن پریٹوریس نے ہوا میں ہی دُور تک اُچھلتے ہوئے حیران کُن طور پر کیچ کی صورت میں پکڑ لیا ۔یہ عالمی کپ سیمی فائنل کا ہی نہیں بلکہ عالمی کپ 2019ء کا ٹرنینگ پوائنٹ ثابت ہو ا جنوبی افریقہ نے میچ پر گرفت مضبوط کی اور کامیابی حاصل کی ۔

آسٹریلیا سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی چار ٹیموں میں سے دوسرے نمبر پر آگیا۔انڈیا پہلے نمبر پر۔
سیمی فائنل ،فائنل اور بے باک تبصرے :
خیال تھا آسٹریلیا پہلے نمبر پر آجائے گا اور سیمی فائنل میں مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہو گااور دوسری طرف انڈیا انگلینڈ سے سیمی فائنل کھیلے گا۔

(جاری ہے)

لیکن اُس کیچ سے ترتیب بدلی اور انڈیا کے ساتھ 9ِجولائی کو ٹاکرا نکلا نیوزی لینڈ کا اور11ِجولائی کو آسٹریلیا کے ساتھ سخت حریف انگلینڈ کاٹاکرا۔

دونوں میچوں کی جیتنے والی ٹیمیں 14ِجولائی کو عالمی کرکٹ کپ کا فائنل کھیلیں گی اور اُسکے بعد عالمی کرکٹ کپ2019ء پر بے باک تبصرے شروع ہو جائیں گے۔ایسا کیوں ہو گا َ ؟اس سوال میں ہی جواب ہے۔ لیکن کرکٹ کی تاریخ میں اس میگا ایونٹ کو مختلف تناظر میں جب زیر ِبحث لا یا جائے گا تو مستقبل کا قاری جان کر حیران رہ جائے گا کہ ایسا یا ویسا کیوں ہو؟
پاکستان کرکٹ ٹیم:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مانی ،چیف سلیکٹر انضمام الحق ،ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سمیت ایک روزہ انٹرنیشنل آئی سی سی عالمی کرکٹ کپ2019ء میں پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو پوری قوم کی طرف سے ٹیم کو اچھی کاکردگی دکھانے پر مبارک باد۔

کیونکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی 2ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ بھی3۔3میچ ہار ی تھیں اور پاکستان بھی3میچ ہارا۔اگر نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ میں بارش نہ ہوتی اور پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہو جاتا جو بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا تو صورت ِحال فرق بھی ہو سکتی تھی۔لیکن ہر معاملہ کھیل کا حصہ ہو تا ہے لہذا موجودہ صورت ِحال میں پاکستان کو کم اوسط کی وجہ سے باہر ہو نا پڑا نہیں تو نیوزی لینڈ اور پاکستان کے پوائنٹس11۔

11برابر تھے۔
اہم ویادگار لمحات:
﴾ عالمی کرکٹ کپ2019ء میں راؤنڈ کے 45میچوں کے نتائج کے بعد سیمی فائنل کے مقابلے ہونے جارہے ہیں۔
﴾ عالمی ریکارڈ ہو اور فی الوقت ناقابل یقین تو وہ انڈیا کے اوپنر روہت شرما نے بنا ڈالے سری لنکا کے خلاف سنچری بنا کر۔
اس ٹورنامنٹ کی5ویں سنچری، اس ٹورنامنٹ کے ہی 3میچوں میں 3مسلسل سنچریاں عالمی کپ کے 2نئے عالمی ریکارڈ۔


﴾ بابر اعظم نے جاوید میاں داد کا 27سال پرانا عالمی کرکٹ کپ کا ریکارڈ توڑ دیااُنھوں نے 1992ء کے عالمی کپ میں9میچ کھیل کر مجموعی437رنز بنائے تھے بابر اعظم نے عالمی کرکٹ کپ2019ء میں 8میچ کھیل کر474رنزبنانے ڈالے۔
﴾ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف 6وکٹیں حاصل کر کے عالمی کپ2019ء کے ایک میچ میں پاکستان کی طرف
سے سب زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور6وکٹیں لینے والے عالمی کپ میں سب سے کم عمر باؤلر بھی بن گئے۔


﴾ پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک نے ایک روزہ میچوں سے ریٹائر منٹ لے لی آخری میچ کھیلنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔
ٹینس کی دُنیا کی مشہور اسٹار اور شعیب ملک کی بیوی ثانیہ مرزا کا اپنے خاوند پر فخر۔
﴾ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور جین پال ڈومینی نے بھی اس عالمی کپ میں ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔
﴾ ورکشائر پولیس نے پاک افغان کے میچ میں ہنگامہ کرنے والے 4افغان گرفتا ر کر لیئے۔


﴾ عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن500 رنز بنانے والے دُنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ساتھ میں میگا ایونٹ
میں10سے زائد وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔
﴾ میزبان ٹیم انگلینڈ 1992ء کے بعد پہلی بار ایک روزہ انٹرنیشنل عالمی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ۔
﴾ عالمی کرکٹ کپ کے ایک ایڈیشن میں(موجودہ) 45میچوں کے بعد انفرادی600رنز بنانے والوں کی صف میں شامل:
آسٹریلیا کے ڈیویڈوارنر۔

بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انڈیا کے روہت شرما ۔
﴾ عالمی کپ کے 45 میچوں کے بعد بیٹنگ میں ٹاپ:انڈیا کے روہت شرما 647انفرادی اسکور کے ساتھ
باؤلنگ میں ٹاپ:آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 26وکٹوں کے ساتھ
﴾پاکستان ایک روزہ انٹرنیشنل کی رینکنگ میں 6 ویں پوزیشن پر اور عالمی کپ2019ء میں ایک پوزیشن بہتر سے5ویں نمبر پر۔
﴾دُنیا کے سابق کرکٹرز نے آئی سی سی کا نیٹ ریٹ قانون کا کچرا قرار دے دیا۔

مائیکل وان،گریم سمتھ،مائیکل ہولڈنگ اہم نام۔
میچ 39تا 45دِلچسپ میچ:
عالمی کرکٹ کپ 2019ء کے راؤنڈ کا آخری مرحلہ جس میں فور کی دوڑ کیلئے کانٹے دار مقابلے جاری رہے۔اُن میں سے39واں مقابلہ یکم جولائی کو ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ہوا۔حالانکہ یہ دونوں ممالک فور کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں لیکن کھیل اور پھر مقابلہ دِلچسپی کا باعث رہا۔

ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیتا اور بیٹنگ کروائی سری لنکا کو۔اُنھوں نے 50اوورز میں 6کھلاڑی آؤٹ پر 338 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر بلے بازوں نے کچھ ذمہداری کامظاہرہ کیا لیکن پھر بھی مقررہ اوورز میں 9کھلاڑی آؤٹ پر315رنز بناسکے اور 23رنز سے شکست کھا گئے۔سری لنکا کی طرف سے فرینڈو نے اور ویسٹ انڈیز کی طرف سے نکولس پوران نے شاندار سنچریاں بنائیں۔


انڈیا ایک دفعہ پھر میدان میں تھا بنگلہ دیش کے ساتھ 40ویں میچ میں2ِجولائی کو۔ٹاس جیتا اور بیٹنگ کرتے ہوئے بنا ڈالے انڈیا نے9کھلاڑی آؤٹ ہو نے پر314رنز50اوورز میں۔ اوپنر روہت شرما ایک دفعہ پر سنچری بنا نے میں کامیاب ہو گئے۔ بنگلہ دیش کے باؤلر مستفیض الرحمن نے5کھلاڑی آؤٹ کیئے59رنز دے کر اور پھر بنگلہ دیش جیت کا ہدف حاصل نہ کر سکا اور286رنز پر آل ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

انڈیا نے 28رنز سے میچ بھی جیت لیا اور آسٹریلیا کے بعد دوسری ٹیم فور کی دوڑ میں سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
میزبان ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے عالمی کپ2019ء کے راؤنڈ میچوں میں ایک جیت کی اور ضرورت تھی ۔ اس میچ سے پہلے انگلینڈ کے10 اور نیوزی لینڈ کے 11پوائنٹ تھے۔3ِجولائی کو دونوں ٹیموں کا آخری9واں میچ تھا اور مجموعی طور پر ٹورنامنٹ کا 41واں۔

ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور میچ ہی جیت لیا 119 رنز کے فرق سے۔مقررہ50اوورز میں 8وکٹوں پر 305رنز بنا ئے جواب میں نیوزی لینڈ 45ویں اوور میں 186رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ۔ اوپنرجونی بیئر سٹونے دوسرے میچ میں مسلسل سنچری بنائی ۔انگلینڈ کے12پوائنٹ ہوئے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔چوتھی اور آخری ٹیم کیلئے نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

کیونکہ 5ویں نمبر پر پاکستان کے پوائنٹ 9ہیں۔اگر وہ بنگلہ دیش کو ہرا بھی دے تو رَن ریٹ کی اوسط میں نیوزی لینڈ آگے ہے ۔
فور کی دوڑ سے آؤٹ 2ٹیموں ویسٹ انڈیز اور افغانستان کا جوڑ پڑا راؤنڈ کے 42ویں میچ میں4ِجولائی2019ء کو۔ ویسٹ انڈیز جس نے اس عالمی کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی آخری میچ میں افغانستان کو23رنز سے شکست دے دی۔

یعنی عام الفاظ اپنے9میچوں میں سے صرف 2میچ جیتی اور افغانستان کی کرکٹ ٹیم اپنا آخری میچ بھی ہار کر ٹورنامنٹ میں کوئی میچ بھی نہ جیت سکی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا مقررہ اوورز میں6کھلاڑی آؤٹ پر311رنز بنائے۔جواب میں میچ کے آخری اوور میں افغانستان288کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ ہو گئی۔
عالمی کرکٹ کپ2019ء کا43واں میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 5ِجولائی کو ہوا۔

پاکستان کو اپنے اس9ویں اور آخری میچ میں بنگلہ دیش سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا موقع تھا۔لیکن اُسکے لیئے ہدف ناممکن تھا۔ یعنی بنگلہ دیش کے خلا ف اگر ٹاس جیت کر کھیلا جائے تو 316رنز سے شکست دی جائے اور اگر ٹاس ہار جائے تو پاکستان کی ٹیم اُنکو 38کے مجموعی اسکور پر آل آؤٹ کرے۔ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد نے ایک بیان میں کہا کہ اُنکی ٹیم500رنز تک بنانے کی کوشش کرے گی۔

کیوں نہیں ممکن ہو بھی سکتا تھا لیکن اگلے دِن جس وکٹ پر میچ ہوا وہ اس قابل نہ تھی کہ 300رنز بھی کیئے جاسکتے ۔لیکن پاکستان کے شاہینوں نے پھر بھی ٹاس جیت کر بہترین بیٹنگ کی اورمقررہ50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر315رنز بنا نے میں کامیاب ہو گئے۔316رنز سے ہرا تو نہ سکے لیکن بنگلہ دیش کوجیتنے کیلئے316رنز کا ہدف دے دیا۔ پھر پاکستان کے کم عمر نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اُنکے6اہم بلے باز آؤٹ کر کے اُنکی ٹیم کو ڈھیر کر دیا۔

بنگلہ دیش 45میں اوور میں 221رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی طرف سے بیٹنگ میں اوپنر امام الحق نے سنچری اور بابر اعظم نے96رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے مستفیض الرحمن نے5کھلاڑی آؤٹ کیئے۔
افغانستان کے بعد ایک دفعہ پھر جو یہ خیال کیا جارہا تھا کہ بنگلہ دیش اس عالمی کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کے مطابق پاکستان سے میچ جیت لے گی وہ بھی افغانستان کی طرح ہار گئی۔


پاکستان 5ویں نمبر پر اور بنگلہ دیش 7ویں نمبر پر آنے کے بعد عالمی کپ کی فور کی دوڑ سے باہر ہو گئیں اوراسطرح آسٹریلیا ، انڈیا اور انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ کو بہترین اوسط پر سیمی فائنل میں رسائی مل گئی ۔پاکستان کے پوائنٹ 11ہی تھے لیکن اوسط کم۔
عالمی کرکٹ کپ2019ء کے راؤنڈ کے آخری 2میچ44اور45جولائی6ِ کو انڈیا بمقابلہ سری لنکا اور آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ کے ہوئے۔

آسٹریلیا اور انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ چکے تھے اور دوسری دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر۔لیکن یہ دونوں میچ اس لیئے دلچسپ تھے کے آسٹریلیا اور انڈیا میں یہ فیصلہ ہو نا تھا کہ راؤنڈ مکمل ہونے پر پہلے نمبر پر کون سی ٹیم آئے گی اور پھر وہاں سے تعین ہو نا تھا کہ دونوں میں سے کونسی ٹیم انگلینڈ اور دوسری نیوزی لینڈ کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گی۔


پہلا میچ انڈیا اور سری لنکا کے درمیان شروع ہوا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا 50اوورز میں 7کھلاڑی آؤٹ پر264رنز بنا پائی۔جس میں میتھیو کی اہم سنچری شامل تھی۔انڈیا کی طرف سے اوپنرز راہول اور روہت شرما نے سنچریاں کر ڈالیں جن میں سے روہت شرما کی اس ٹورنامنٹ میں5ویں اور مسلسل تین میچوں میں لگاتار سنچری تھی۔دونوں اوپنرز کی سنچریاں انڈیا کی جیت کا باعث بن گئیں اور44 ویں اوورز میں انڈیا نے3وکٹوں کے نقصان پر265رنز بنا کر7وکٹوں سے میچ جیت کر پواینٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔


دوسرے اور راؤنڈ کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور اُنکے کپتان فیفڈو پلاسی نے سنچری اور ڈاؤسن نے95 رنز بنائے۔اسطرح 50اوورز میں6کھلاڑی آؤٹ پر 325رنز بنا کر آسٹریلیا کو 326 رنز کا ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئے۔آسٹریلیا کے اوپنرڈیویڈ وارنر نے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اس ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری سنچری بنا ڈالی اور اُنکا ساتھ دیتے ہوئے ایلکس کرے نے 85رنز بنائے ۔

ممکن لگ رہا تھا کہ ہدف حاصل ہو جائے گا کہ اچانک ڈیویڈ وارنر کی اُونچی شارٹ پرفیلڈر ڈیوئن پریٹوریس نے ہوا میں دُور تک اُچھلتے ہوئے حیران کُن کیچ پکڑ لیا جس سے جنوبی افریقہ کی میچ پر گرفت مضبوط ہو گئی ۔نئے بلے باوزں نے کوشش ضرور کی لیکن جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں آسٹریلیا کی آل ٹیم315رنز پر آؤٹ کر کے 10رنز سے میچ جیت لیا۔ آسٹریلیا اس میچ میں شکست کے بعد پہلے مرحلے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی جسکی وجہ سے سیمی فائنل کی پرچی نکلی انگلینڈ کے ساتھ۔


اس مضمون کے شائع ہونے کے بعد ایک روزہ انٹرنیشنل عالمی کرکٹ کپ 2019ء کا پہلا سیمی فائنل 9ِ جولائی2019ء کو انڈیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ اور دوسرا آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 11ِجولائی کو کھیلا جائے گا ۔
"آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :