ریسلر دِی راک کی شہرت اور ہے اپنا دِل تو آوارہ

The Rock

ریسلنگ کی دنیا میں لاتعداد شاندار مقابلوں، 30سے زائد فلموں میں اپنا جلوہ دکھانے پر راک کو ٹائم میگزین کے 100 بااثر افراد ، ہالی وُڈ کے 10واک آف فیم میں شامل کیا جا چکا

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ 10 جولائی 2020

The Rock
امریکن کینیڈین ریسلر"راک" کے والد " راکی جانسن" کا انتقال جنوری 2020 ء میں ہوا تو راک اُنکے غم میں نڈھال چند لمحوں کیلئے ماضی کی ان یادوں میں چلے گئے جہاں ابتدائی زندگی کے ناخوشگوار واقعات نے انکی آنکھوں کو نم کر دیا۔والدین کی شادی ،زندگی کے مسائل،ریسلر بننے تک کا سفر،فلمی دنیا ،دو محبتیں و شادیاں،بیٹیاں اور بڑی بیٹی کا بھی پیشہ وارنہ ریسلنگ میں قدم رکھنا ۔

2018ء میں اپنی والدہ کو کرسمس کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ دینا۔ یادوں کی اس وادی میں کچھ اور ڈھونڈنے کا دِل کر رہا تھا۔اسکے پاس سب کچھ تھا پر اداسی کیوں تھی؟ رائل مبل 2000ء کے مقابلے میں ہر چند سیکنڈو کے بعد 30ریسلرز بالترتیب اپنے نمبرز پر رِنگ میں آنا شروع ہوگئے جن میں مشہور ِزمانہ رکشی ، بگ باس مین،کرس جیریکو،ایج، کین ،واحد خاتون ریسلر چائنہ اور 26ویں نمبر پر آنیوالے بگ شو بھی شامل تھے جو کھیل کے اصول کے مطابق ایک دوسرے کو اٹھا کر رنگ سے باہر پھینک رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران24ویں نمبر پر آنیوالے ر یسلر نے9ویں،16ویں اور20نمبر پر آنیوالے بِگ باس مین،کریش ہولی اور ال سنو کو رِنگ کی رسیوں کے اوپر سے باہر پھینک کر بِگ شو کی طرف رُخ کیا جو اسوقت تک 4ریسلرز کو باہر پھینک چکا تھا اور اب کوشش میں تھا کہ آخری ریسلر کو بھی داؤ لگا کر باہر پھینک دے۔رنگ میں کچھ ہلچل ہوئی اور اُلٹا اُسکے مقابلے میں آخری ریسلر نے بِگ شو جیسے وزنی شخص کو نہ کہ رسیوں کے اوپر سے اُٹھا کر باہر پھینک دیا بلکہ چند لمحوں کیلئے وہ خود بھی باہر کی طرف اُن رسیوں کو پکڑ کر لٹک گیا لیکن پھر فوراً اپنے آپ کو سنبھالتے ہوئے واپس رِنگ میں آکر فاتح کہلایا۔

اُ س ریسلر کا نام کیا تھا؟ یادوں کے دوران اُنکے اپنے مُنہ سے ہی ہلکا سا نکل گیا " راک"۔ ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل جنوری 2013 ء کے بیلٹ ایونٹ میں دفاعی ریسلر سی ایم پنکھ اپنے مدِ مقابل ریسلر سے گھتم گھتا تھا ۔ پھر وہ ریسلر جب پنکھ کو 21ویں منٹ کے قریب رنگ میں گرا کر چیت کرنے ہی والا تھا کہ سٹیڈیم کی لائٹز اچانک گُل ہو گئیں ۔سب حیران تھے ! یہ کیا ہوا؟کہ اس دوران "دِی شیلڈ" گروپ کے ریسلرز ڈین ایمبروز، رومن رینز اور ستھ رولنز نے پنکھ سے لڑنے والے ریسلرز کو پیٹا اور پھر غائب ہو گئے۔

لائٹز آن ہونے پر پنکھ رِنگ میں گرا ہوا تھا اور دوسرا ریسلر رِنگ سے باہر میز پر مدہوش حالت میں تکلیف سے کراہ رہاتھا۔پنکھ اُٹھا تو وہ خود حیران ہوااور پھر باہر سے مدہوشی کی حالت میں ریسلر کو رِنگ میں واپس لا کرچِت کر کے بیلٹ کا دفاع کر لیا۔ اس پر شائقین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تو ادارے کے مالک میک موہن نے اُس ہی وقت مقابلہ ناموزوں قرار دے کر دوبارہ کروا دیا ۔

جو اُس ریسلر نے پنکھ کو ہارا کر جیت لیا اور 8ویں دفعہ ورلڈ چیمپئین بن گیا ۔ کون تھا وہ؟میں " راک" جو آج جس مقام پر ہے اُس میں والد کی پہلے مخالفت پھرحمایت اور والدہ کا حوصلہ اُسکی کامیابی کی ضمانت بنا۔ راک کے والد سیاہ فام راکی جانسن کا تعلق کینیڈا سے تھا اور پیشہ ور ریسلر تھے ۔ریسلنگ کے ایک مقابلے کے دوران اُنکی ملاقات جزیرہِ امریکن سیمون نزد نیوزی لینڈ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ریسلر" راکی میویا"کی بیٹی اَتا جانسن سے ہوئی جو پسند آگئی اور اُس سے شادی کر لی۔

راکی جانسن پہلے بھی شادی شُدہ تھے اور ایک" بیٹی وانڈا و بیٹا کرٹس" بھی تھے ۔اَتا جانسن سے شادی کے بعد اُنکے ہاں " راک" کی پیدائش ہوئی جنکا نام "ڈوئین ڈگلس جانسن" رکھا اور آج وہ رِنگ نام" دِی راک" سے مشہور ہیں۔2003 ء میں راک کے والدین کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ راک کا بچپن اپنی والدہ کے ساتھ نیوزی لینڈ میں اپنے ننھیال کے ساتھ گزارہ اور وہاں سے ہی ابتدائی تعلیم کا آغا ز ہوا ۔

پھر کچھ مدت بعد امریکہ آگئے اور والد کے سلسلہ ِروزگار کے مطابق مختلف ریاستوں کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لیتے اور ترتیب وار جماعتوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میامی یونیورسٹی سے 1995 ء میں کریمنالوجی اینڈ سائیکالوجی میں گریجوایشن کرنے میں کامیاب ہوگئے۔اس دوران ایک طرف تو وہ فُٹ بال کے بہترین کھلاڑی کے طور پر بھی کامیاب رہے اور کینیڈین فٹ بال لیگ کے ساتھ معاہدہ بھی طے پا گیا لیکن دوسر ی طرف والدین کے مالی و معاشی مسائل کی وجہ سے ایک چڑچڑے نوجوان بھی ثابت ہوئے۔

اُنکی یادوں میں اُنھیں اپنی والدہ کے ساتھ جو اُنکی اچھی زندگی کیلئے کوشاں تھیں کو ہوائی میں کرائے کے گھر سے کرایہ نہ ادا کرنیکی وجہ سے نکال دیا گیا جوصرف14 سال کی عمر میں اُنکے لیئے تکلیف دے لمحہ تھا ۔جسکے بعدوہ کسی بھی بات پر کسی سے لڑنے سے گزیز نہ کرتے اور پولیس سٹیشن میں گرفتاری کے عمل کا حصہ بن جاتے۔ یہی غصہ اور مالی مسائل نے اُنکی رغبت باڈی بلڈنگ کی طرف کردی اور پھر آخر اپنایا خاندانی پیشے "ریسلنگ" کو۔

راک کے والد ، نانا، تین چچا اور چھ کزن بھی اسی شعبہ سے منسلک تھے۔لہذا اپنے والد اور تجربہ کار ریسلر پیٹ پیٹرسن سے ریسلنگ میں رہنمائی حاصل کی اور اپنے حقیقی نام کے ساتھ جانسن نے دی براک لین، کرس کینڈیڈو اور اون ہرڈ جیسے نامور ریسلرز کو شکست دی۔ 1996ء میں راک نے جب یوایس ڈبلیو اے میں مقابلے جیتے تو1996 ء میں ڈبلیو ڈبلیو ایف /ای نے اُن کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

راک نے ادارے کے رِنگ میں والد اور دادا کے نام " راکی میویا" کے ساتھ ڈبیو کیا۔جلد ہی تھرڈ جنریشن کا پہلا ریسلر قرار دیا جانے لگے اور دو سال بعد بذات ِخود ہ ہی اپنا رِنگ نام" دی راک" رکھ لیا۔ آغاز کے سالوں میں ریسلر سٹون کولڈ کے علاوہ سٹوری لائن کے مطابق تقریباً ہر ریسلر پر حاوی نظر آئے بلکہ بعض دفعہ شکست سے دوچار ہونے کے دوران سٹوری لائن کے مطابق کسی بھی ریسلر کی مداخلت کی وجہ سے جیت کا تمغہ بھی سجا لیتے لیکن سٹون کولڈ کے ساتھ مقابلہ ٹف ٹائم ہو تا۔

بہرحال انکا سب سے زیادہ مشہور داوٴ رنگ پر چڑھ کر حریف ریسلر پر برسائے جانیوالے 10 مکے اور پرستاروں کا شور " دِی راک، دِدی راک"ایک سماں۔ ہے اپنا دِل تو آوارہ : راک کو میامی یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران پہلی محبت " ڈانی گارسیا " نامی کیوبن مہاجر لڑکی سے ہوگئی جس سے اُنھوں نے ڈبلیو ڈبلیوای میں ریسلنگ ڈبیو کرنے کے ایک سال بعد1997 ء میں شادی کر لی۔

اِن پیار کے پنچھیوں کے ہاں2001ء میں ایک بیٹی سیمون پیدا ہوئی اور2007 ء میں طلاق کی صورت میں اِن پنچھیوں نے شادی کا بندھن توڑ لیا۔ ڈانی گارسیا نے2014ء میں ڈیو رینزی نامی شخص سے شادی کرلی اوربیٹی کی محبت میں راک کے ساتھ بھی ہر قسم کا تعاون کرتی رہیں۔ بیٹی سیمون کو جوانی میں قدم رکھتے ہی احساس ہو گیا کہ وہ بچپن میں والدین کے اُس پیار سے محروم ہو گئی تھی جو بچے کی ذہنی صلاحیت کیلئے ضروری ہوتااور طلاق شُدہ والدین کے بچوں کیلئے یہ کسی المیے سے کم نہیں ہو تا۔

راک کو بھی احساس ہوا ہو گا لہذا بیٹی کے پیشہ ور ریسلر بننے کے شوق کو والد کی حیثیت میں اُنھوں نے حقیقت کا رنگ دے دیا۔لیکن اس سے پہلے ایک انٹرویو میں اُنھوں نے یہ حقیقت بھی بتا دی کہ ڈانی گارسیا سے علحیدگی کی وجہ کسی پر پھر دِل آجانا تھا" ہے اپنا دِل تو آوارہ نہ جانے کس پے آئے گا"۔2006ء میں جن دِنوں وہ " دِی گیم پلان" فلم میں اداکاری کر رہے تھے اُنکی ملاقات بوسٹن کے موسیقی کے ڈرمر" سب ہشین" کی بیٹی " لورین ہشین" سے ہوئی ۔

وہ حیران رہ گئے یہ سوچ کر کہ اُنھیں ایک دفعہ پھر محبت ہوگئی۔دوبارہ محبت ہو جان کیا اُنکی خوش قسمتی تھی؟ایک عرصہ بعد راک نے لورین ہشین سے بھی شادی کر لی اور اُس سے بھی راک کی دو بیٹیاں ہیں۔ دِی راک فلمی دُنیا میں: راک کا رِنگ میں ہار جیت کا میدان لگتا رہا اور ادارے کی تقریباً تمام اہم چیمپئن شپ جیت کر2004 ء میں پہنچے ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں۔

6 فٹ 5 انچ قد اور 118 کلوگرام وزن کے ساتھ جس طرح ریسلنگ میں شہرت حاصل کی تھی ۔وہاں بھی قسمت کے دھنی نکلے ۔ چند سال پہلے ٹی وی سے آغاز کرنے کا تجربہ اُنھیں ہولی وُڈ میں کام آگیا اور جلد ہی کامیاب ہوگئے۔ فلم ''سکارپین کنگ'' اور ''ممی ریٹرنز'' میں راک کی اداکاری اور ایکشن کو بہت پسند کیاگیا۔بلکہ ایک امتیازی حیثیت یہ حاصل ہوئی کہ اُنھیں مرکزی کردار والی اپنی پہلی ہی فلم ''سکارپین کنگ'' میں کسی بھی اداکار سے زیادہ معاوضہ دیا گیا، جس پر ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کیا گیا۔

ریسلنگ کی دُنیا میں لاتعداد شاندار مقابلوں اور 30سے زائد فلموں میں اپنا جلوہ دکھانے پر راک کو ٹائم میگزین کے 100 بااثر افراد اور ہالی وُڈ کے 10واک آف فیم میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔ ان کی فلموں نے شمالی امریکہ میں ساڑھے 3 ارب ڈالر اور دنیا بھر میں 10.5 بلین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے جس سے انہیں اب تک کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں میں شمار کیا جارہا ہے۔

والد کینیڈین شہری تھے تو اس رشتے کی وساطت سے راک کو کینیڈا کی شہریت بھی مل چکی ہے۔اُنکے جسم پر ٹیٹو بھی واضح ہیں۔راک کی صلاحیتوں کا اعتراف فٹ بال سے لے کر ریسلنگ اور اب اداکاری کے میدان تک کیا جا چکا ہے جسکی تصدیق اُنکو متعدد اعزازات سے نوازا جانا ہے۔ 1991ء میں صرف 19برس کی عمر میں اُنھیں این سی اے اے ایف نیشنل چمپئن شپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

این سی اے اے ایف امریکا میں کالج سطح کی سب سے بڑی قومی چمپئن شپ ہے۔جس میں ایورڈ حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ 2001ء میں اُنھیں The Mummy Returns میں بہترین اداکاری پرTeen Choice Awards، 2012ء میں CinemaCon ، 2013ء میں Kids Choice Awards، 2015ء میں Muscle & Fitness، 2016ء میں Mr.Olympia، People’s Choice Awards، People Magazine، Shorty Awards، Time Magazine، 2017ء میں Kids’ Choice Awards، Teen Choice Awards، NAACP Image Awards، 2018ء میں Kids’ Choice Awards، Teen Choice Awards، Golden Raspberry Awards اور 2019ء میں United States 1st Armored Division کی طرف سے Honored، Time Magazine اور MTV Movie & TV Awards عطا کیا گیا۔

دِی راک اب تک کم و بیش مجموعی طور پر 42 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ فلم کے ساتھ ٹی وی کی بات کی جائے تو یہاں بھی سپرسٹار چھائے رہے۔ 1999ء میں انہوں نے ٹیلی ویثزن پر That ’70s Show کے نام سے اپنا پہلا پروگرام کیا، جس کے بعد اُنھوں نے The Net، Saturday Night Live، Family Guy، Transformers: Prime، The Hero، Ballers، Lifeline اور The Titan Games سمیت 16 ڈرامہ سیریز اور شوز میں کام کیا۔ فلم اور ڈرامہ کے علاوہ وہ 4 ویڈیو گیمز میں بھی کام کر چکے ہیں۔

جن میں اہم نام یہ ہیں: Beyond the Mat (1999) as The Rock Longshot (2000) Cameo Appearance The Mummy Returns (2001) as Mathayus/Scorpion King The Scorpion King (2002) as Mathayus/Scorpion King The Rundown (2003) as Beck Walking Tall (2004) Christopher “Chris” Vaughn, Jr. Be Cool (2005) as Elliot Wilhelm Doom (2005) as Gunnery Sgt. Asher “Sarge” Mahonin Gridiron Gang (2006) as Sean Porter Reno 911!: Miami (2007) Agent Rick “The Condor” Smith Southland Tales (2007) as Boxer Santaros The Game Plan (2007) as QB Joe Kingman Get Smart (2008) as Agent 23 Race to Witch Mountain (2008) Jack Bruno Planet 51 (2009) as Captain Charles “Chuck” T. Baker Tooth Fairy (2010) as Derek Thompson/The Tooth Fairy Why Did I Get Married Too? (2010) as Daniel Franklin The Other Guys (2010) as Detective Christopher Danson You Again (2010) as Air Marshal Faster (2010) as James Cullen Fast Five (2011) as D.S.S. Agent Luke Hobbs Journey 2: The Mysterious Island (2012) as Hank Parsons Snitch (2013) as John Matthews G.I. Joe: Retaliation (2013) as Marvin F. Hinton/Roadblock Fast & Furious 6 (2013) as D.S.S. Agent Luke Hobbs Empire State (2013) as Detective James Ransone Hercules (2014) as Hercules Furious 7 (2015) as D.S.S. Agent Luke Hobbs San Andreas (2015) as Chief Raymond “Ray” Gaines Central Intelligence (2016) as Robbie Wheirdicht Moana (2016) as Maui The Fate of the Furious (2017) as D.S.S. Agent Luke Hobbs Baywatch (2017) as Mitch Buchannon Jumanji: Welcome to the Jungle (2017) as Dr. Smolder Bravestone Rampage (2018) as Primatologist Davis Okoye Skyscraper (2018) as Skyscraper Security Specialist Will Sawyer Fighting with My Family (February 2019) as Himself Hobbs & Shaw (2019) as D.S.S. Agent Luke Hobbs Jumanji: The Next Level (2019) as Dr. Smolder Bravestone Jungle Cruise (July 2020) as riverboat captain Frank Houghton Red Notice (2020) as an Interpol Agent Black Adam (2021) as the DC Marvel character The King (2021) as ruler of the Kingdom Hawaii دِ ی راک کی عملی زندگی میں کامیابیوں کا سفر ابھی جاری ہے۔

مزید مضامین :