سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی طرف سے ایدھی فائونڈیشن کو تین ایمبولنس گاڑیاں عطیہ کیے جانے کی تقریب

18 ویں آئینی ترمیم اور صوبائی خود مختاری کو رول بیک کیا گیا تو وفاق پر خطرناک اثرات مرتب ہو ں گے،رضاربانی

ہفتہ 10 جون 2017 22:14

سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی طرف سے ایدھی فائونڈیشن کو تین ایمبولنس گاڑیاں عطیہ کیے جانے کی تقریب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2017ء) قائمقام صدر اور چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم اور صوبائی خود مختاری کو رول بیک کیا گیا تو وفاق پر اس کے خطرناک اثرات مرتب ہو ں گے ۔ 18 ویں آئینی ترمیم پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا ہے ۔ وہ ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی طرف سے ایدھی فائونڈیشن کو تین ایمبولنس گاڑیاں عطیہ کیے جانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر ایدھی ٹرسٹ کے فیصل ایدھی کو میاں رضاربانی نے گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں ۔ میاں رضاربانی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ایدھی ٹرسٹ ان لوگوں کے لیے کام کر رہا ہے ، جنہیں ریاست اور اس ملک کی اشرافیہ نے نظر انداز کر دیا ہے ۔ ریاست غریب لوگوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ریاست کا کام ایدھی ٹرسٹ کر رہا ہے ۔

میاں رضاربانی نے اس بات پر زور دیا کہ وفاق کو مضبوط کرنے کیلئے آئین کی 18 ویں ترمیم پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے ۔ 18 ویں ترمیم کے کچھ نکات پر عمل ہوا ہے اور باقی نکات پر عمل درآمد کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)اور دیگر فورمز پر آواز اٹھانی چاہیے ۔عالم اسلام کی موجودہ ابتر صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میاں رضاربانی نے کہا کہ اب تک 20 لاکھ لوگ شہید ہو چکے ہیں اور 5 کروڑ سے زیادہ مسلمان بے گھر اور پناہ گزینوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ۔

عالم اسلام میں 60 فیصد سے زیادہ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کا کردار کیا ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے پارلیمنٹ نے دو قرار دادیں منظور کی ہیں ، وہ بہت مناسب ہیں۔ پاکستان کو فریق بننے کی بجائے غیر جانبدار انہ انداز میں بہتر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کو افہام و تفہیم اور ڈائیلاگ کے ذریعہ مسائل حل کرنے چاہیں۔ انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ایرانی پارلیمنٹ کے ساتھ ہے اور پاکستان کے عوام ایران کے عوام کے ساتھ ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی