FTS کی کلاس آف 2017کے کمرشل پائلٹس بلندی پر اڑنے کو تیار

شاہین ایئر فلائنگ ٹریننگ سکول سے کمرشل پائلٹ لائسنسنگ کورس پاس کرنے والوں کی تقریب اسناد کا انعقاد

جمعرات 27 جولائی 2017 15:38

FTS کی کلاس آف 2017کے کمرشل پائلٹس بلندی پر اڑنے کو تیار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء)مقامی ایوی ایشن انڈسٹری میں پیشہ ورانہ مہارت کے بلند ترین معیار قائم کرنے کے ویژن کے تحت شاہین ایئر فلائنگ ٹریننگ اسکول (SAFTS)سے گریجویشن کرنے والے کمرشل پائلٹس کے پہلے بیچ کی تقریب اسناد فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔یہ بیچ تیرہ ایوی ایشن پروفیشنلزپر مشتمل تھا جنہوں نے اس اسکول سے پہلا کمرشل پائلٹ لائسنس کورس (CPL-I)پاس کیا۔

تقریب اسنا دکے انعقادکا مقصد اس موقع کو یادگار بنانا اوراسٹوڈنٹس نیز فیکلٹی کو اعزازات سے نوازنا تھا جنہوںنے یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے انتھک محنت کی ۔ شاہین ایئر انٹرنیشنل لمٹیڈ کے چیئرمین، کاشف صہبائی کے ہمراہ دیگر سینئر اہلکاروں نے کامیاب اسٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں شاہین ایئر کی فیملی میں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اس کورس کے اختتام پر 13گریجویٹس نے PCCAسے منظور شدہ CPL/IR لائسنس حاصل کیا۔

گریجویٹس کے جوش و جذبے میں اضافہ کرتے ہوئے کاشف صہبائی نے کہا،’’ہمارے ٹریننگ اسکول سے پاس ہونے والے ہر شخص پرمجھے فخر ہے جوکہ پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کی خدمت کریںگے۔ شاہین ایئر کی پوری فیملی آپ کو خوش آمدید کہتی ہے اور سمجھتی ہے کہ آپ اپنے فرائض دیانتداری اور جذبے سے انجام دیں گے۔ میں فیکلٹی کو بھی ان کی زبردست سپورٹ کے لیے مبارکباد دینا چاہتا ہوںکہ انہوں نے اسے ایک زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا۔

شاہین ایئر فلائنگ ٹریننگ اسکول پاکستان کے ممتاز ٹریننگ اسکولوں میں سے ایک ہے جہاں ہم پرجوش افراد کو ان کے خوابوں کو حقیقت بنانے اور آسمانوں کی بلندی پر اڑنے کے قابل بناتے ہیں۔‘‘سنہ 1993ء میں اپنے قیام کے وقت سے گزشتہ چوبیس برسوں کے دوران شاہین ایئر نے ایوی ایشن انڈسٹری کو ماہر ایوی ایشن پروفیشنلزکی فراہمی میں نمایاں حصہ لیاہے۔ اس وقت بھی اکیڈی پائلٹس کو تربیت دیتی ہے اور آئندہ برسوں کے دوران اپنی گنجائش میںا ضافے کی کوشش کر رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..