پاکستان میں32 ہزار دیہات بجلی سے مکمل طور پر محروم ہیں،میاں زاہد حسین

شمسی توانائی سے تیس لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے،قابل تجدید توانائی کے ذریعے روشن کیا جا سکتا ہے، بیان

جمعہ 28 جولائی 2017 18:58

پاکستان میں32 ہزار دیہات بجلی سے مکمل طور پر محروم ہیں،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سیکریٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میںبتیس ہزار دیہات بجلی سے مکمل طور پر محروم ہیں جبکہ جزوی طور پر بجلی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے والے دیہات کی تعداد اٹھارہ ہزار جنھیں قابل تجدید توانائی کے ذریعے روشن کیا جا سکتا ہے جس سے وہاں کے مکینوں کی زندگی میں انقلاب آ جائے گا۔

ان دور دراز دیہات کو قومی گرڈ سے بجلی پہنچانا مشکل اور انتہائی مہنگا عمل ہے جبکہ مقامی طور پر سولر پاور وغیرہ کی مدد سے انھیں سستی بجلی مہیا کر کے قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا لائیوا سٹاک سیکٹر کم از کم پانچ کروڑ مویشیوں پر مشتمل ہے جن سے پیدا ہونے والے فضلے کا نصف بھی استعمال کیا جائے تو بارہ ملین مکعب میٹر بایو گیس پیدا کی جا سکتی ہے جس سے توانائی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ شمسی توانائی کے ذریعے تیس لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جبکہ ونڈ پاور کا پوٹینشل ساڑھے تین لاکھ میگاواٹ بتایا جاتا ہے۔ اگر ان وسائل کو کام میں لایا جائے تو گھروں میں کھانا پکانے کیلئے لکڑی اور ایندھن کا استعمال کم ہو جائے گا جس سے نہ صرف عوام کی صحت کو لاحق خطرات کم ہو جائیں گے بلکہ جنگلات کی کٹائی کم ہو نے سے سیلاب کی تباہ کاریاں بھی کم ہو جائیں گی۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ عالمی اداروں کے مطابق جنوبی ایشیاء کے تمام ممالک کی معیشت میں زراعت کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے مگر کسی بھی ملک نے اس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھایا ہے نہ زرعی فضلے کو ملکی ترقی کیلئے استعمال کیا گیا ہے جس سے آلودہ اور درآمد شدہ ایندھن پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔دیہات میں شمسی توانائی کے علاوہ بجلی پیدا کرنے کے دیگر بہت سے ذرائع موجود ہیں مگر انھیں استعمال نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے ذریعے دیہات کو روشن اور وہاں کے رہنے والوں کی زندگی میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔اگر حکومت اس سلسلے میں دلچسپی لے تویہ نجی شعبہ بھی پیچھے نہیں رہے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط