میزان بینک کیلئے 2017کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ

بدھ 6 ستمبر 2017 17:44

میزان بینک کیلئے 2017کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء) لندن سے شائع ہونے والے معروف جریدے دی فنانشل ٹائمز کے میگزین دی بینکر نے میزان بینک کو پاکستان کا بہترین اسلامی بینک قرار دیا ہے۔ یہ اعزازصارفین کو قابلِ اعتماد مالیاتی خدمات فراہم کرنے کیلئے میزان بینک کی کوششوں اور اقدامات کو ظاہر کرتاہے۔حالیہ برسوں میں مالیاتی شمولیت، موئثر کاسٹ مینجمنٹ،سروسز اوپراڈکٹس میںجدّت لانے پرمیزان بینک کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میزان بینک نے مختلف اقدامات کے ذریعے پاکستانی معیشت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار اداکیا ہے اسی لیے بینک کو 2017کے بہترین اسلامی بینک کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ میزان بینک نے سنڈیکیٹڈ قرضے فراہم کرنے میںبھی اہم کردار کیا ہے جس سے پاکستان میں اس عرصے کے دوران اسلامی مالیات کی پروفائل بلند ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میزان بینک کی شریعہ کمپلائنٹ خدمات نے پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کو فائدہ پہچانے خاص طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو اسلامی اشاروں آل شیئر اسلامی انڈیکس اور میزان اسلامک 30انڈیکس کی دوبارہ ترتیب فراہم کرنے میں اہم کردا ر ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اشارے میزان بینک کی مدد سے شروع کئے گئے تھے اور میزان بینک ترتیبِ نو کی خدمات کے حوالے سے قرضے فراہم کرنے والا واحد بینک ہے۔میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ بینک ملک بھر میں 570سے زائد برانچز کے ساتھ570سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔

بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان اور ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔ JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ میزان بینکAA کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ ملک کا واحد اسلامی بینک ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..