شاہد مصطفی نے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

بدھ 6 ستمبر 2017 18:26

شاہد مصطفی نے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2017ء)معروف بینکارشاہد مصطفی کو ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک( سابقہ تعمیر مائیکروفنانس بینک) کانیا صدر اور سی ای او مقرر کردیا گیا ہے۔شاہد سابق صدر اور سی ای او علی ریاض چوہدری کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے جنھوں نے مئی 2016سے اس عہدے پر خدمات سرانجام دیں۔بینکاری شعبے میں بیس سالہ تجربے کے حامل شاہد مصطفی تعمیر مائیکروفنانس بینک کے بانیوں میں سے ایک ہیں، جو اًب ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک بن چکا ہے۔

کسی بھی اسٹارٹ اپ کی طرح انھوں نے اس بینک میں مختلف عہدوں پر فرائض سرانجام دیے۔ اس کے علاوہ وہ سٹی بینک کے ساتھ اہم انتظامی عہدے پر منسلک رہے ، مشرق وسطیٰ کے ایک بینک کے ساتھ چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجا م دیں ، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کنٹری ہیڈ کمرشل بینکنگ رہے اوربعد ازاں پاکستان مائیکرو فنانس انوسٹمنٹ کمپنی کے بانی سی ای او کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

(جاری ہے)

صدر اور سی ای او کی حیثیت سے اپنے تقرر پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد مصطفی کا کہنا تھا: ’’ہمارے ہی قائم کیے ہوئے ادارے میں واپسی میرے لیے نہایت مسرت کا باعث ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے ایزی پیسہ کے ذریعے ملک کے دورافتادہ علاقوں میں محروم طبقات تک مالی شمولیت بڑھانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ میں بینک کی جانب سے مالی شمولیت کے فروغ کے عزم کو نئی قوت دینے اور معاشرے کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانے کے لیے پر اُمید ہوں۔‘‘

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..