پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، 100انڈیکس میں395.88پوائنٹس کا اضافہ

جمعہ 13 جولائی 2018 23:22

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان، 100انڈیکس میں395.88پوائنٹس کا اضافہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں بھرپور سرمایہ کاری کی بدولت تیزی کا رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس40300پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 40200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 89 ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا سرمایہ کاروں نے بینکنگ ،توانائی ،ٹیلی کا م اور فوڈز سیکٹر ز میں بھر پور خریداری کی جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39900،40000،40100اور40200پوائنٹس کی 4بالائی حد عبور کر گیا ۔

(جاری ہے)

تجزیہ کاروں کے مطابق مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے میاں نواز شریف کے حوالے سے کی جانیوالی قیاس آرائیوں پر دھیان نہیں دیا اور کھل کر سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے جمعہ کو بھی مارکیٹ بلندیوں کی جانب گامزن رہی ۔

پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں395.88پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے انڈیکس 39875.12پوائنٹس سے بڑھ کر 402171.00پوائنٹس ہو گیا اسی طرح206.87پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس19865.44پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس29050.88پوائنٹس سے بڑھ کر29364.06پوائنٹس پر جا پہنچا ۔ مجموعی طور پر339کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 190کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،128میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

جمعہ کو 12کروڑ47لاکھ 49ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 10کروڑ88لاکھ97ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ89ارب87کروڑ47لاکھ8ہزار391روپے کا بڑھ کر83کھرب17ارب 9کروڑ23لاکھ59ہزار161روپے ہو گیا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب 1کروڑ86لاکھ ،اینگرو پولیم(R) 54لاکھ73ہزار ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 54لاکھ27ہزار ،فیصل بینک لمیٹڈ 51لاکھ74ہزار اور اینگرو پولیمر 50لاکھ29ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت119.99روپے کے اضافے سی2889.9روپے ہو گئی اسی طرح79.37روپے کے اضافے سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت2150.00روپے ہو گئی جبکہ جوبلی لائف انشورنس اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب34.98روپے اور20.22روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے جوبلی لائف انشورنس کے حصص کی قیمت کم ہو کر665.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت کم ہو کر2919.78 روپے پر آگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں