سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک کی مذاکرات بحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز کو بھارت کی جانب سے مسترد کئے جانے کی شدید مذمت

اتوار 23 ستمبر 2018 12:20

اسلام آباد ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے مذاکرات کی بحالی کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی تجویز کو بھارت کی جانب سے مسترد کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے مسلسل، منظم پر مبنی نتائج مذاکرات کی ضرورت ہے کیونکہ جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔

اتوار کو جاری اپنے بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق ایک خوش آئند امر تھا لیکن اس پیش کش کو قبول کرنے کے بعد اس سے انکار سفارتی آداب کے منافی اور خطے میں امن، ترقی و خوشحالی کیلئے بدشگونی ہے کیونکہ دو ہمسایہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان بنیادی مسائل کو حل کئے بغیر پائیدار امن اور ترقی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہماری ترجیح ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اقدامات کرکے خطے میں امن کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پائیدار امن کیلئے خلوص نیت کے ساتھ مذاکراتی عمل بحال کرے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ ملکوں کے مابین تنازعات کے حل کے حل کیلئے قیادت کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف حکومتی سربراہان ہی فراہم کر سکتے ہیں،سفارتکار اور بیوروکریٹس جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں لیکن وہ دیرینہ حل طلب مسائل پر جراتمندانہ فیصلے کرکے بریک تھرو کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے لہذا بھارتی قیادت کو شرمندگی محسوس کرنے کیبجائے وزیر اعظم عمران خان پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہئے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت سارک کو مضبوط بنانے اور رکن ممالک بشمول پاکستان و بھارت کو قریب لانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے گی کیونکہ اسی میں خطے کی خوشحالی اور امن مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم غیر پیداواری مقابلہ کے بجائے تعاون کو فروغ دیں تو سارک ممالک کیلئے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ۔ انہوں نے خطے میں تجارت کو فروغ دینے کے لئے سرمایہ کاری دوست ماحول، تجارت میں رکاوٹوں کا خاتمہ، کسٹم قوانین میں بہتری لا کر باہمی تجارت کو 28 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔ افتخار ملک نے کہا کہ دنیا بھر میں تجارتی شراکت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے اور کاروباری بلاکس بنائے جارہے ہیں، لہذا ہمیں بھی خطے میں تجارت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار