پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں70ارب65 کروڑ روپے سے زائداضافہ

بدھ 7 نومبر 2018 19:02

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں70ارب65 کروڑ روپے سے زائداضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 585پوائنٹس اضافے سی41100کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی ،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں70ارب65 کروڑ روپے سے زائداضافہ جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت20.21فیصدزائداور75.73فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کو کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان میں ہواتاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ،کیمیکلز، فوڈ اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں گزشتہ دو روز سے جاری مندی مندی کے بال چھٹ گئے ۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس41598پوائنٹس بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس585.45پوائنٹس اضافے سی41543.98پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر375کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی284کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،75کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں70ارب65 کروڑروپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر82کھرب60 ارب81 کروڑ3لاکھ82ہزار251روپے ہوگئی ۔

بدھ کومجموعی طور پر27کروڑ69لاکھ29ہزار910شیئرزکا کاروبارہوا،جومنگل کی نسبت4کروڑ65لاکھ69ہزار490 شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت60.00روپے اضافے سی1260.00روپے اورلکی سیمنٹ کے حصص کی قیمت22.85روپے اضافے سی494.37روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت105.31روپے کمی سی2194.19روپے اورخیبرٹوبیکوکے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سی570.00روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں3کروڑ50لاکھ34ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت40پیسے اضافے سی13.35روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ1لاکھ35ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت57پیسے اضافے سی18.86روپے ہو گئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس309.15پوائنٹس اضافے سی20039.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1261.64 پوائنٹس اضافے سی71589.61پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس261.51پوائنٹس اضافے سی30022.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..