پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا

کے ایس ای100انڈیکس 41300پوائنٹس سے بڑھ کر 41600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 41300پوائنٹس سے بڑھ کر 41600پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مندی کیساتھ ہوا اور2دن کی مندی سی450.78پوائنٹس لوز کر گیا جبکہ 3دنوں میں تیزی کا رجحان غالب آنے سے انڈیکس نے 722.65پوائنٹس ریکور کئے اس طرح مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 271.87پوائنٹس کی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس 41388.88پوائنٹس سے بڑھ کر41660.75پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 79.27پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19880.14پوائنٹس سے بڑھ کر 19959.38پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29935.26پوائنٹس سے بڑھ کر30019.95پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں12ارب45کروڑ11لاکھ20ہزار498روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب22ارب87کروڑ26لاکھ 38ہزار779روپے سے بڑھ کر82کھرب35ارب32کروڑ37لاکھ59ہزار277روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41804.81پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا جبکہ مندی کے اثرات غالب آنے سے انڈیکس40760.49پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ13ارب روپے مالیت کے 25کروڑ51لاکھ70ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے جبکہ کم سے کم6ارب روپے مالیت کے 17کروڑ80لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،لوٹے کیمیکل ،صدیق سنز ،بینک آف پنجاب ،پاک انٹر نیشنل بلک ،پاک الیکٹرون ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ڈیسکون آکس چیم ،میپل لیف سیمنٹ ،پی آئی اے ،ازگار ڈ نائن ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،نیٹسول ٹیکنالوجی ،یونائیٹڈ بینک ،نیمائر ریسائنس ،ڈی جی کے سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ،عسکری لائف ،سوئی سدرن گیس ،یونٹی فوڈز اور پیکجن پاور سر فہرست رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ