پاکستان و چین کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے آئی سی سی آئی اور سی سی پی آئی ٹی کے درمیان معاہدہ

معاہد ے سے پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید تقویت ملے گی،صدر چیمبر آف کا مرس اسلام آباد

پیر 17 دسمبر 2018 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی ) شینیانگ سب کونسل کے صدر زائو کائے نے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل اور چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ شینیانگ سب کونسل کے صدر زائو کائے نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر رافعت فرید، نائب صدر افتخار انور سیٹھی، پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق رکن اور بزنسمین محمد اعجاز چوہدری اور دیگر بھی اس موقع موجود تھے۔

(جاری ہے)

مفاہمتی دستاویز کے مطابق دونوں ادارے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کی ترقی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل روابط برقرار رکھیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری معلومات کا تبادلہ کریں گے تاکہ ان کے ممبران پاکستان اور چین میں پائے جانے والے کاروباری مواقعوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ دونوں ادارے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی وفود کا تبادلہ کرنے میں تعاون کریں گے تا کہ ان کے ممبران ایک دوسرے کے ملک میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کر سکیں۔

دونوں ادارے ایک دوسرے کے ملک میں مصنوعات کی نمائش منعقد کرنے یا نمائشوں ، کانفرنسوں اور بزنس سمینارز میں شرکت کرنے کیلئے باہمی تعاون کریں گے ۔ دونوں ادارے پاکستان اور چین کی ایس ایم ایز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے بھی مشترکہ کوشش کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈشینیانگ سب کونسل کے صدر زائو کائے نے کہا کہ سی سی پی ٹی آئی چین کی بیرونی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ایک قومی ایجنسی ہے اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا مقصدچین و پاکستان کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہے۔

انہوںنے کہا کہ سی سی پی آئی ٹی کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ ممبران ہیں اور ان کا ادارہ اسلام آباد چیمبر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان باہمی تعاون کر فروغ دینے کی کوشش کرے گا ۔ انہوںنے کہا کہ ان کے ادارے نے حال ہی میں چین کے صوبے لیوننگ کے شہر شینیانگ کی 35کمپنیوں کے ساتھ کراچی میں منعقد ہونے والی نمائش میں شرکت کی ہے جبکہ اگلے سال ان کا ادارہ اسلام آباد میں ایک نمائش منعقد کرنا چاہتا ہے جس کیلئے چیمبر تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمپنیاں بھی لیوننگ صوبے کا دورہ کر کے چین کی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار و سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کریں۔سی سی پی آئی ٹی کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ سی پیک منصوبے نے پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے لئے جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کے بے شمار نئے مواقع پیدا کر دیئے ہیں جبکہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں پاکستان میں متعدد اسپیشل اکنامک زون قائم کئے جائیں گے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی کمپنیاں ٹیکنالوجی کی منتقلی کر کے پاکستان میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ دلچسپی کے شعبوں میں کاروباری شراکتیں قائم کرنے کی کوشش کریں۔

انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی سی سی آئی اور سی سی پی ٹی آئی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونے سے پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ پاکستان کے سابق ممبر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کی سنٹرل کمیٹی کے رکن محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے لہذا چین کے سرمایہ کار پاکستان میں جوائنٹ وینچرز و سرمایہ کاری کر کے پرکشش نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری کیلئے بھی چین کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا وہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان اور چین کے کاروباری اداروں کو قریب لانے کی کوششوں میں چیمبر کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ