ایف بی آر ، ٹیکس کولیکشن کے نام پر ہراساں نہ کرے،ملک شاہد سلیم

M ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے نئے سیکٹرز کو ٹیکسوں کے دائرہ کار میںلایا جائے خوف کی فضا ختم کی جائے، جو ٹیکس دے رہا ہے اسی کو نوٹس مل رہے ہیں ،صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

جمعرات 14 مارچ 2019 19:53

ایف بی آر ، ٹیکس کولیکشن کے نام پر ہراساں نہ کرے،ملک شاہد سلیم
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے کہا ہے کہ ایف بی آر ، ٹیکس کولیکشن کے نام پر ہراساں نہ کرے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے نئے سیکٹرز کو ٹیکسوں کے دائرہ کار میںلایا جائے خوف کی فضا ختم کی جائے چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمبر نے وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ اسد عمر اور تمام متعلقہ فورمز پر متعدد بار یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ پہلے سے موجود ٹیکس کنندگان کو تنگ نہ کیا جائے وزیر اعظم عمران خان نے چیمبرز صدور کانفرنس میں واضح پیغام بھی دیا تھا کہ ایف بی آر معاملات ٹھیک کرے نہیں تو نئی ایف بی آر بنا دی جائے گی ہمیں لگتا ہے کہ انہوں نے اس کو سیریس نہیں لیا ایف بی آر حکام دکانوں اور دفاتر پر چھاپے مار رہے ہیں عملہ کمپیوٹر ز اور ریکارڈ اٹھا کر لے جاتا ہے ٹیکس دہندگان اور تاجر تنظیمیں چیمبر سے رجوع کر رہی ہیں انہوںنے کہا کہ پچھلے 5 سال میں محصولات کا ہدف4 گنا ہو چکا ہے یہ سب تاجر برادری کی جانب سے ممکن ہوا ہے یہ افسوس ناک بات ہے کہ جو ٹیکس دے رہا ہے اسی کو نوٹس مل رہے ہیں اور اسی کا آڈٹ بھی ہو رہا ہے یہ قابل تشویش بات ہے ٹیکس دہندگان کی عزت نفس کو مجروع کیا جا رہا ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ نان فائلرز پر سختی کی جائے ہونا تو یہ چاہیے کہ محکموں کو نئے ٹیکس گزار تلاش کرنے کا ہدف دیا جاتا جبکہ صورتحال یہ ہے کہ ایف بی آر کو زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف دیا جاتاہے جس کی وجہ سے عملہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پہلے ہی غیر یقینی کا شکار ہے انہوں نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس کنندگان کو عزت دی جائے اور خوف و ہراس کا ماحول ختم کیا جائے نادرا کے ریکارڈ کے مطابق 3 ملین سے زائد لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں ایف بی آر پہلے ان کو پکڑے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے اس انتباہ کے بعد حالات میں بہتری آئے گی خوف و ہراس کی فضا ختم کرنے کی جانب اقدامات کئے جائیں گے اگر حالات میں بہتری نظر نہ آئی تو راولپنڈی کی تمام تاجر تنظیمیں چیمبر کے ساتھ مل کر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف ، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی، سابق صدور، مجلس عاملہ کے اراکین اور تاجر نمائندے بھی موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ