لاہور چیمبر کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت

ہفتہ 13 اپریل 2019 21:50

لاہور چیمبر کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2019ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی انتہائی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو شہید کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے، عالمی برادری پاکستان میں دہشت گردی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہ کرے کیونکہ یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کا اجتماعی مسئلہ ہے۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ساری قوم کوئٹہ سانحہ میں معصوم لوگوں کی شہادت پر غمزدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے بلوچی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے تحفظ کے لیے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطان صفت دہشت گردوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم کسی بھی صورت اٴْن کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ انسانیت کے خلاف جرائم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو سانحہ کوئٹہ پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ دہشت گرد ساری دنیا کا امن تباہ کررہے ہیں، دہشت گرد دنیا میں کسی بھی جگہ کو اپنا نشانہ بناسکتے ہیں لہذا تمام ممالک کے سربراہان کو مل بیٹھ کر دہشت گردی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار کرنی اور باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (او آئی سی) اور اقوام متحدہ پر سربراہانِ مملکت کا اجلاس بلانے کے لیے زور دے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ دہشت گردوں، اٴْن کے سپورٹرز اور سہولت کاروں کو عبرتناک سزا دینا ضروری ہے جو معصوم لوگوں کو قتل کرکے دنیا کا امن تباہ کررہے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ