ایف پی سی سی آئی کاصدر دفتر اسلام آباد منتقل کیا جا ئے: مرز اعبد الرحمان

فیڈریشن کے بجٹ کا ز یادہ تر حصہ بیرونی دوروں پر خر چ ، تاجر برادری فاٹا سے گوادر تک پریشان ہے، وز یر اعظم عمران خان ایف پی سی سی آئی کو درست سمت میں لانے کیلئے اقدا مات کریں

ہفتہ 20 جولائی 2019 18:38

ایف پی سی سی آئی کاصدر دفتر اسلام آباد منتقل کیا جا ئے: مرز اعبد الرحمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2019ء) ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدر ،گروپ لیڈر اٹک چیمبرآف کا مرس ، یوبی جی گروپ کے رہنما مر زاعبد الرحمان اور پاکستان کے کئی چیمبرز ، ایسوسی ایشنز و ٹریڈ باڈیز نے مطا لبہ کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا مرکزی دفتر کراچی سے اسلام آباد میں منتقل کیا جائے ۔ ایف پی سی سی آئی کا مرکزی دفتر کراچی میں ہے جبکہ تمام مرکزی دفاتر ، منسٹری آف کا مرس ، ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنا ئزیشن اور دیگر ملکی و غیر ملکی ایمبسیز کے کمرشل قونصلیٹ کے دفا تربھی اسلام آباد میں موجود ہیں ۔

پاکستان کے تمام اضلا ع ، صوبوں کے چیمبرز اور دیگر تا جر تنظیموں کے دفاتربھی اسلا م آباد میں موجود ہیں جبکہ تاجر برادری فا ٹا سے گوادر تک پریشان ہے کیونکہ انھیں اپنے مسائل کے حل کیلئے کراچی میں قائم ایف پی سی سی آئی کے دفترجانا پڑتا ہے جس سے انہیں بہت سی مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑتاہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ، کامرس منسٹری ، صدر اور وز یر اعظم کے دفا تر بھی اسلام آباد میں موجو د ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے عہدیدا ران بجٹ سے متعلقہ امور کے لئے فیڈریشن کے خرچہ پر اسلام آباد آتے ہیں جس سے ایف پی سی سی آئی کے بجٹ کاز یادہ تر حصہ اِن پر خر چ ہو جا تا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کاموجودہ دفتری نظام بری طرح مفلوج ہو چکا ہے اوریہ ادارہ آ فس بیئررزکے لڑا ئی جھگڑوں کی وجہ سے اپنی افاد یت کھو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ اپنی تمام مصروفیات کے باوجود وز یر اعظم عمران خان پاکستان کے مختلف چیمبرز میں جاکر تاجروں اور کا روباری برادری سے ملا قا تیں کر رہے ہیں تا کہ ان کے جائز مسا ئل اور ٹیکسوں کی وصولی کے طر یقہ کار کوآسان بنا کر تا جر برادری کا اعتماد بحال کیا جا سکے ۔

ایف پی سی سی آئی پہلے ایک فعا ل ادارہ تھاجو تاجر اور کاروباری برادری کے تمام مسائل کوخود حل کرتا تھا مگر اب یہ تمام تر ذمہ داری بھی حکومت کے کندھے پر آگئی ہے جوکہ ایف پی سی سی آئی کے بر سر اقتداریو بی جی گروپ کیلئے شرم کا مقام ہے اور ان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تمام ٹریڈ با ڈیز ، تاجر تنظیموں، کاروباری برادری اور مرز ا عبد الرحمان کا وز یر اعظم عمران خان سے مطا لبہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر اسلام آباد منتقل کیا جائے اور دوسرے اداروں کی طرح فیڈریشن کے تمام معا ملات کو درست سمت میں لانے کیلئے راست اقدا ما ت کریں تاکہ ایف پی سی سی آئی کا ادارہ بھی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کی معاونت کرسکے اور ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر