آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید نے پلی بارگین کر لی

ملزم عبدالغنی سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کرلی ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 4 ستمبر 2019 20:33

آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید نے پلی بارگین کر لی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 ستمبر 2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید نے نیب سے پلی بارگین کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عبدالغنی سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کرلی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت کئی افراد گرفتار ہیں جن میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید بھی شامل ہیں اور اب جعلی اکاؤنٹ کیس اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں خُردبرد کے معاملے پر 7 ملزمان نے پلی بارگین کرلی ہے۔

ملزمان نے 266 ایکڑ رقبہ اراضی نیب کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مالیت 10 ارب 66 کروڑ 53 لاکھ روپے ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالغنی، طارق بیگ، محمد توصیف، حماد شاہد، محمد اقبال ، عامر اور سراج شاہد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے۔ دوسری جانب وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نواز شریف یا آصف زرداری سے کوئی ڈیل نہیں کر رہی۔

پلی بارگین نیب کے قوانین میں شامل ہے اور وہ ہی کسی قسم بھی ڈیل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب عدالت کے قائم مقام جج نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کو دی گئی سہولیات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے. واضح رہے کہ جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 5 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں. جج راجہ جواد عباس حسن نے آصف زرداری کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، اس درخواست میں جیل انتظامیہ کے خلاف عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی.

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..