ایس ایم منیر کی یو بی جی کورکمیٹی کو فیڈریشن الیکشن کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:20

ایس ایم منیر کی یو بی جی کورکمیٹی کو فیڈریشن الیکشن کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلانے کی ہدایت
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے یوبی جی کے تمام رہنمائوں اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ میری غیرموجودگی میں وہ سال2020ء کیلئے گروپ کے نامزد کردہ امیدوروں کے حق میں فیڈریشن الیکشن کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائیں،آئندہ سال کیلئے ہم نے ڈاکٹر نعمان بٹ کو صدر اور حنیف گوہر کو سینئرنائب صدر کیلئے امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ نائب صدور کیلئے بھی بہترین امیدواروں کو نامزد کیا جارہا ہے جو کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونائٹیڈ بزنس گروپ کی سدرن ریجن کی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یو بی جی سدرن ریجن میں چیئرمین خالد تواب، جنرل سیکریٹری اختیار بیگ، مرکزی ترجمان گلزار فیروز، ایف پی سی سی آئی انتخابات میں سینئر نائب صدر کے امیدوارحنیف گوہر، سینیٹرعبدالحسیب خان، ممتاز شیخ، عبدالرحیم جانو، میاں ارشد فاروق، نور احمد خان، شاہین الیاس سروانہ، احمد چنائے، اکرام راجپوت، نقی باڑی، وسیم احمد وہرہ، مسلم محمدی، ناہید مسعود، فرزانہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

گروپ کی کور کمیٹی کے اجلاس میں تمام تر فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے۔ اجلاس میں دسمبر میں ہونے والے فیڈریشن الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اورکراچی، اندرون سندھ و بلوچستان کے چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے دوروں کیلئے کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ایس ایم منیر نے صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمان بٹ، سینئر نائب صدرکے امیدوار حنیف گوہر اور نائب صدور کیلئے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ تمام صوبوں کا دورہ کریں اور کاروباری برادری سے ملاقاتیں کریں۔

انہوں نے کورکمیٹی اراکین کو بتایا کہ وہ آپریشن کے سلسلے میں چائنا جارہے ہیں، کاروباری برادری آپریشن کی کامیابی اورمیری صحتیابی کیلئے دعا کرے اور میری غیر موجودگی میں انتخابی مہم میں کوئی کمی نہ اٹھا رکھی جائے اورجدید خطوط کی بنیاد پر الیکشن مہم شروع کی جائے۔ ایس ایم منیر نے خالد تواب کو ہدایت کی کہ وہ یو بی جی کے امیدواروں کی جانب سے شروع کی جانے والی انتخابی مہم کی نگرانی کریں جبکہ مرکزی ترجمان گلزار فیروز سے کہا کہ وہ پاکستان بھر میں امیدواروں کے دوروں کی میڈیا میں مکمل کوریج کریں تاکہ ہمارے ووٹرز انتخابی مہم سے آگاہ رہیں۔

ایس ایم منیر نے ہر سال کی طرح کراچی میں یو بی جی کے الیکشن آفس کے قیام کیلئے ایک بار پھر حنیف گوہر کو ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ نائب صدور کیلئے یو بی جی کے امیداروں کے ناموں کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ یو بی جی کی طرف سے بزنس کمیونٹی کی اہل شخصیات کو امیدوار نامزد کیاجارہا ہے، یو بی جی کی تمام قیادت اجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ گروپ نے تاجر برادری کے مسائل حل کرکے ملک کی 90 فیصد تاجر برادری کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے تاجر دوست ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کرے گا اور حکومت اورکاروباری برادری کے نمائندوں کے درمیان فاصلوں کو مزید کم کرنے کی جدوجہدجاری رکھے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ