وزیراعظم کا تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینا بڑا اقدام ہے،طارق حلیم

بندرگاہوں پر موجود کارگو پر سے ڈیمرج ختم کیا جائے،سابق چیئرمین شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن

جمعرات 9 اپریل 2020 19:23

وزیراعظم کا تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینا بڑا اقدام ہے،طارق حلیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اورپاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن(پی ایس اے ای)کے سابق چیئرمین طارق حلیم نے تعمیراتی شعبے کیلئے وزیراعظم عمران خان کے پیکج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینا بڑا اقدام ہے جبکہ پیکج سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کوتقویت ملے گی،تعمیراتی سرگرمیاں بڑھنے سے تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ڈھائی سے تین درجن صنعتوں کے کاروبار کو فروغ ملے گاجبکہ وزیر اعظم عمران خان کاتعمیراتی شعبے کیلئے تاریخی اقدام ملکی معیشت کی مضبوطی کی طرف ایک قدم ثابت ہوگاتاہم حکومت مزید شعبوں کی جانب بھی توجہ دے اوربالخصوص کورونا وائرس کی وجہ سے بندرگاہوں اور ٹرمینلز پر موجود سامان پر ڈیمرج کو مکمل طور پر ختم کرنے کے عملی اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

طارق حلیم نے وزیراعظم پیکج کے حوالے سے مزید کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے اور فکس ٹیکس کے نفاذ سے پراپرٹی بحران کے حل میں مدد ملے گی،45دنوں میں ہاؤسنگ ا سکیم اور گھر بنانے کی منظوری پر عمل درآمد ہوگیا تو تعمیراتی شعبہ سے منسلک 30سے زائد صنعتیں چلیں گی جس سے روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔،بلاشبہ یہ پیکیج تعمیراتی صنعت اوررئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بریک تھرو ثابت ہوگا، وزیر اعظم کے تعمیراتی پیکیج سے کم قیمت 50لاکھ گھروں کا خواب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو شکست دے کر ہم ایک مضبوط قوم کی صورت میں سامنے آئیں گے،اس وقت وفاقی حکومت اور ملک کی چاروں صوبائی حکومتیں کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قابل قدر اقدامات کئے ہیں جس سے سندھ میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی ہے لیکن کراچی کے شہریوں کو بھی چاہیئے کہ وہ بے مقصد سڑکوں پر نکلنے اور لوگوں سے ملنے جلنے سے پرہیز کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ