ایس او پیز کو حتمی شکل دے کر بتدریج کاروباری اداروں کو کھولا جائے، صدر اسلام آباد چیمبر

پیر 4 مئی 2020 15:37

ایس او پیز کو حتمی شکل دے کر بتدریج کاروباری اداروں کو کھولا جائے، صدر اسلام آباد چیمبر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2020ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پورے ملک میں کاروباری ادارے بند کئے گئے تھے جس سے کروڑوں کی تعداد میں ورکرز بے روزگار ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں کاروباری ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز کو حتمی شکل دے کر بتدریج کاروباری اداروں کو کھولا جائے ۔

پیر کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے پلاننگ و ڈویلپمنٹ اسد عمر خود یہ بیان کر چکے ہیں کہ بندشوں کی وجہ سے 10 لاکھ کاروباری ادارے بند ہو سکتے ہیں جس سے ایک کروڑ 80 لاکھ افراد بے روزگار ہوں گے جبکہ سات کروڑ افراد غربت کی لکیر نے نیچے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں مرحلہ وار کاروباری ادارے کھولنے کی اجازت دی جائے تاکہ مزدورں کو روزگار ملے اور کاروباری طبقہ کی مشکلات کم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کنسٹرکشن انڈسٹری ابھی تک بند ہے جس وجہ سے بڑی تعداد میں مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار ہے جبکہ بجلی و گیس کے کمرشل بل بھی ابھی تک موخر نہیں کئے گئے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو بہت سی کارپوریٹ کمپنیاں ڈیفالٹ کر سکتی ہیں جس کے پاکستان کی معیشت پر دوررس منفی نتائج مرتب ہوں گے۔ محمد احمد وحید نے حکومت پر زور دیا کہ ایس او پیز تشکیل دے کر خاص طور پر وہ صنعتیں جن کی لیبر فیکٹریوں کے اندر ہی رہائش پذیر ہے ان کو فوری طور پر کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ایک ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر او ر وفاقی وزیر برائے انڈسٹریز محمد حماد اظہر کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جلد ہی صنعتوں اور کاروبار کو نہ کھولا گیا تو ایسا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس پر قابو پانا ممکن نہیں رہے گا۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ تمام احتیاطی تدابیر اپنا کر اسلام آباد میں صنعتوں اور کاروبار کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دی جائے تا کہ مزدوروں کو روزگار ملے اور معیشت کا پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہو جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب