زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ

ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 75 کروڑ ڈالرسے تجاوز کرگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 7 مئی 2020 22:34

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 7 مئی 2020ء) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ایک ارب 38 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جس کے بعد گزشتہ ہفتہ غیرملکی قرضوں کی مد میں 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔ تاہم زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 12 ارب 7 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں، اور کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ امریکی ڈالر 25 پیسہ مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160 روپے 30 پیسے ہو گئی ہے۔ گزشتہ تین روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تھی ، تاہم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس سےقبل ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی تھی ، گزشتہ ماہ اپریل کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنی کی قدر میں مجموعی طور پر 6.53 روپے کی کمی ہوئی ۔ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی ۔ 6.53روپے کی کمی سےایک ماہ میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166.70 سے گھٹ کر 160.17 روپے ہو گیا تھا ۔

ڈالرکی قدر گھٹنے سے دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر1.50رو پے مہنگا ہو گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..