زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے تیرہ ارب ڈالر تک تک پہنچ گئے ہیں:میاں زاہد حسین

جون 2021 تک زرمبادلہ کے ذخائر کو بیس ارب ڈالر کی سطح پر لایا جائے، اقتصادی صورتحال بہتر کرنے کے لئے آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری ہے

پیر 30 نومبر 2020 17:02

زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے تیرہ ارب ڈالر تک تک پہنچ گئے ہیں:میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی وجہ سے موجودہ دور حکومت میں پہلی بار زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے تیرہ ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے ہیں جو اگلے مہینے کے اختتام تک 14 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے جس کیلئے یورو اور سکوک بانڈزکا اجراء اور برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زرمبادلہ کی موجودہ صورتحال اطمینان بخش ہے جبکہ سب سے بڑا برآمدی شعبہ ٹیکسٹائل پوری استعداد کے مطابق کام کر رہا ہے مگر کرونا وائرس کی دوسری لہر سب کچھ تتر بتر کر سکتی ہے اس لئے مرکزی بینک عوام کے پاس موجود غیر ملکی کرنسی کو بینکنگ سسٹم میں لانے کے لئے ترغیبات کا اعلان کرے تاکہ جون 2021 تک زرمبادلہ کے ذخائر کو20 ارب ڈالر کی سطح پر لایا جا سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال حوصلہ افزاء ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 300 ملین ڈالر کے قرضوں نے بھی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا ہے تاہم اس سلسلے میں آئی ایم ایف سے معاہدہ بنیادی اہمیت رکھتا ہے جو فروری سے رکا ہوا ہے۔اس معاہدے کے لئے حکومت کو کارپوریٹ سیکٹر کو دی گئی بعض ٹیکس مراعات ختم کرنا ہونگی جبکہ گردشی قرضے کے معاملے پر بھی پیش رفت کرنا ہو گی جس کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ ضروری ہے ۔

آئی پی پیز سے بجلی کی قیمت کم کروانے کے سلسلے میں مذاکرات میں اس وقت ڈیڈ لاک لگا ہوا ہے۔حکومت آئی پی پیز سے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے اس سلسلے میں سخت اقدامات سے قاصر ہے تاہم اس مسئلے کا فوری حل نکالنا ضروری ہے تاکہ گردشی قرضے بڑھنے کی رفتار کو کم کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب