صنعتکاروں کی پاور ڈیژن کے صنعتوں کی گیس منقطع کرنے کے فیصلے کی مخالفت ، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

فروری2021سے تمام صنعتی یونٹس کی گیس بند کرنا غیردانشمندانہ، صنعت مخالف اقدام ہے، فیصل معیز خان

بدھ 20 جنوری 2021 14:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خان نے پاور ڈویژن کی جانب سے فروری2021سے تمام صنعتی یونٹس کو گیس فراہمی بند کرنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر دانشمندانہ اور صنعت دشمن اقدام قرار دیا ہے اور وفاقی حکومت، وزیربرائے ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر سے یہ فیصلہ فوراً واپس لینے اور پیداواری سرگرمیوں میں رکاوٹ کا باعث بننے والے فیصلے نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر صنعتکار حکومت کی پالیسیوں پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیں گے اور مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے سے کترائیں گے۔

فیصل معیز خان نے وفاقی وزیربرائے ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر کو ارسال کیے گئے ایک خط میں کہاکہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے حوالے سے ایک خاص مقام رکھتاہے جہاں2500سے زائد چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں کام کر رہی ہیں ان میں سی90 فیصد برآمدی یونٹس ہیں۔

(جاری ہے)

اہم یونٹس میں ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل سے تیار کردہ مصنوعات، لیدر، فلور ملز، فارماسیوٹیکل، گتے، کھانے پینے، مشروبات، لائٹ انجینئرنگ، صابن، ڈائنگ، بلیچنگ،آئس مینوفیکچرنگ، کیمیکلز، پیکیجنگ، ماربلز، ماچس، برتن، پرنٹنگ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

وفاقی وزیر کو بھیجے گئے خط میں صدر نکاٹی نے نشاندہی کی کہ صنعتکار برادری نے پیداواری ضرورت کے مطابق بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ازخود بجلی پیدا کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی اورکپٹیوپاور پلانٹس لگائے، جنریٹرز خریدے اور پیداواری سرگرمیاں بلاتعطل جاری رکھنے کے لیے صنعتوں میں بجلی پیدا کرنے کے لیے ایک مربوط نظام وضع کیا جس کے تحت صنعتوں کا پہیہ چل رہا ہے لیکن حال ہی میں پاور ڈویژن کی صنعتوں کوگیس منقطع کرنے سے متعلق سفارشات سامنے آنے کے بعدصنعتکار برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ پاور ڈویژن نے سفارش کی ہے کہ گیس کی مجموعی طلب اور رسد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یکم فروری 2021 سے تمام صنعتی یونٹوں کو گیس کی فراہمی بند کردینی چاہیے جو کہ غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ صنعتکاروں کو بجلی کے حصول کے لیے کے الیکٹرک سے بجلی خریدنے اور کے ای کے تمام اخراجات سمیت سسٹم ڈیولپمنٹ چارجز ادا کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جو سراسر غیر منصفانہ اور بلاجواز ہے کیونکہ صنعتکاروں نے ازخود بجلی پیدا کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اپنا سرمایہ لگایا اور اب حکومت صنعتکاروں کے اس اقدام کو سراہنے کی بجائے حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔

حکومت کو صنعتی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے اور صنعتوں میں کام کرنے والے مزدور بے روزگار نہ ہوں لہٰذا حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور صنعتوں کی گیس منقطع نہ کی جائے بصورت دیگر حکومت کی جانب سے صنعتوں کے لیے یہ ایک بہت بڑی تباہی ثابت ہوگی اور صنعتکار برادری حکومت کی صنعتی پالیسی پر انحصار کرنا چھوڑ دے گی نیز صنعتکاریہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے انہیں مستقبل میں وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے یانہیں۔

صدر نکاٹی نے خط میں مزید کہاکہ اگر حکومت اپنے فیصلہ واپس نہیں لیتی تو یہ سوال پیدا ہوگا کہ صنعتکاروں کو اپنی صنعتوں کے لیے بجلی کہاں سے ملے گی جبکہ بجلی کے معاملے میں کے الیکٹرک کا محکمہ اوورلوڈ ہی صنعتکار کیسے مکمل طور پر کے الیکٹرک پر انحصار کرسکتے ہیں ان حقائق کی روشنی میں نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کے صنعتکار وں نے وفاقی وزیر اسد عمر اور حکومت سے درخواست گزار کی کہ وہ کراچی کے صنعتوں کی بقا کے لیے اپنا فیصلہ واپس لے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی وزیر ہماری درخواست پر ضرور غورکریں گے اور اس حوالے سے اپنا ذمہ دارانہ اور قابل ستائش کردار ادا کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ