تجارتی خسارہ نہ ہونے کے برابر رہ گیا ،فنانس بل میں ایس آر او رجیم پر نظر ثانی کر کے اس کو سادہ اور آسان بنایا جائیگا‘ وزیر تجارت،کسان حکومت پر اعتماد کریں ان کے مفاد پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائیگی،سوچ بچار اور ہوم ورک کیساتھ تجارتی معاہدے کرینگے،ایل این جی کا ٹرمینل اس برس کے آخر یا آنے والے سال کے شروع میں کام شروع کر دے گا‘انجینئر خرم دستگیر کی انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 27 اپریل 2014 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی کسان حکومت پر اعتماد کریں ان کے مفاد پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی،بھارت کے ساتھ زرعی درآمدات پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اورکسی بھی خطرے کی صورت میں فوری تجارتی حفاظتی اقدامات کریں گے ۔ ایک انٹر ویو میں وزیر تجارت نے کہا کہ موجودہ حکومت اتنی غافل نہیں کہ وہ اپنے کسان بھائیوں کو برباد کرے۔

موجودہ حکومت سوچ بچار اور ہوم ورک کے ساتھ تجارتی معاہدے کرے گی تاکہ بعد میں اس کو پچھتانا نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی چین کے ساتھ اور چین کی کوریا کے ساتھ دیرینہ عداوت چلی آر ہی ہے لیکن دنوں ملک اربوں ڈالر کی تجارت کر رہے ہیں لہٰذاہمسایہ ملک ہو یا خطے کا کسی سے تجارت کو بند نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے 10برس میں بجلی کی پیداوار 40 سے 45 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی پھر بجلی وافر اور سستی ملے گی۔

ایل این جی کا ٹرمینل اس برس کے آخر یا آنے والے سال کے شروع میں کام شروع کر دے گا ۔ اس ٹرمینل سے درآمدی گیس لائی جائے گی جس سے گیس کی کمی بھی پوری ہو جائے گی۔ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماضی میں جی ڈی پی کی شرح کو بڑھانے کے لیے صرف جمع خرچ کیا گیا لیکن موجودہ حکومت عملی طور پر اس پر کام شروع کر رہی ہے ۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ جی ڈی پی کی شرح کو بڑھایا جائے تو تجارت کو بھی بڑھانا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا اب تجارتی خسارہ نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے ۔ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا کوئی معمولی بات نہیں بلکہ یہ پاکستانی تاریخ کا کارنامہ ہے ۔ پہلے پاکستان کو ایک دو یا تین سال کے لیے یورپین منڈیوں تک رسائی ملتی تھی اب 10سال کے لیے دی گئی ہے جس سے پاکستان مصنوعات کو یورپین منڈیوں میں اپنا سکہ جمانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ کے فنانس بل میں ایس آر او رجیم پر نظر ثانی کر کے اس کو سادہ اور آسان بنایا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..