موبائل فون سیٹ پر300 سے1000روپے سیلزٹیکس عائد

اتوار 6 جولائی 2014 14:15

موبائل فون سیٹ پر300 سے1000روپے سیلزٹیکس عائد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) فیڈرل بورڈآف ریونیونے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی مخالفت کے باوجودموبائل فون سیٹ پر 300روپے سے ایک ہزارروپے فی سیٹ تک سیلزٹیکس عائد کردیا ہے جبکہ سم کارڈکے اجراپر 250روپے فی سم کارڈکے حساب سے سیلزٹیکس عائدکردیاہے۔ایف بی آرکی طرف سے فنانس ایکٹ2014 کے ذریعے سیلزٹیکس ایکٹ کے آٹھویں شیڈول کے بعد نواں شیڈول شامل کیاگیا ہے جس میں بتایا گیاکہ 2میگاپکسل اوراس سے کم میگاپکسل کیمراکے حامل 2.6 انچ تک کی اسکرین والے کم قیمت موبائل فون سیٹ پرمجموعی طورپر 300روپے سیلزٹیکس عائدکیا گیاہے جس میں ڈیڑھ سوروپے موبائل فون سیٹ کی درآمدپر عائدکیا گیاہے اوریہ ٹیکس درآمدہ کنندہ سے وصول کیاجائے گاجبکہ ڈیڑھ سوروپے سیلزٹیکس آئی ایم ای آئی نمبرکی رجسٹریشن پرسیلولر موبائل فون آپریٹرسے وصول کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سیلولرموبائل فون آپریٹرسے موبائل فون سم کارڈکی سپلائی کے وقت ڈھائی سوروپے فی سم کارڈکے حساب سے سیلزٹیکس وصول کیاجائے گا۔فنانس ایکٹ کے مطابق 2.1سے 10 میگاپکسل کے سنگل یاڈبل کیمرے کے حامل، 2.6سے 5انچ اسکرین والے 2میگاہرٹس تک مائیکروپراسیس والے درمیانی قیمت کے موبائل فون سیٹ اورسیٹلائٹ فون کی درآمدکے لیے درآمدکنندہ پر 250روپے فی سیٹ جبکہ 250روپے سیلزٹیکس آئی ایم ای آئی نمبرکی رجسٹریشن پرسیلولر موبائل فون آپریٹرزسے وصول کیاجائے۔ واضح رہے کہ پی ٹی اے نے مذکورہ ٹیکس کے نفاذکی مخالفت کی تھی اورایف بی آرپر واضح کیاتھا کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میںموبائل فون آپریٹرزپر آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن پر عائدکردہ سیلزٹیکس ناقابل عمل ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..