پٹرولیم قیمت میں نو روپے فی لیٹر تک اضافہ کی خبروں پر تشویش ہے،نیشنل بزنس گروپ

مہنگائی میں اضافہ کی رفتار تیز، عوام اور کاروبار بری طرح متاثر ہونگے،بجلی کا نرخ ایک روپے اڑسٹھ پیسے بڑھایا جا رہا ہے، میاں زاہد حسین

جمعہ 15 اکتوبر 2021 21:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں چھ سے نوروپے فی لیٹر تک اضافہ کی خبروں پرتشویش ہے۔ پٹرول ڈیزل اوردیگرمصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ کی رفتارتیزہوجائے گی اوراس سے عوام اورکاروبار بری طرح متاثر ہونگے۔

حکومت موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ نہ کرے ورنہ ملک مہنگائی کے سونامی میں ڈوب جائے گا۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی گرتی ہوئی قدرکی وجہ سے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس کم کردئیے تھے مگر اب بعض حلقے قیمت بڑھا کر نقصان پورا کرنے کی تجویز دے رہے ہیں جو آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ کے مطابق مگرملکی مفادات کیخلاف ہے۔

(جاری ہے)

اس نقصان کوڈائریکٹ ٹیکس کے زریعے پورا کیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی اورایک ارب ڈالر کے قرضے کے لئے تیل کی قیمت میں زبردست اضافے کے علاوہ بجلی کی قیمت بھی بڑھانے پرتیار ہوگئی ہے جوافسوسناک ہے۔ حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں چھ سودس ارب روپے یا 1.67 ارب روپے روزانہ کمانے کا ہدف مقرر کیا تھا مگرموجودہ حالات میں 50.83 ارب روپے ماہانہ کے بجائے چالیس ارب روپے ماہانہ کمائے جا رہے ہیں جس سے حکومتی اہداف متاثر ہورہے ہیں جو آئی ایم ایف کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔

حکومت نے سال رواں کی ابتداء میں سارے سال کے دوران بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دیانی کروائی تھی مگر اس میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اوراب پاورڈویژن نے اگلے ماہ سے بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے اڑسٹھ پیسے کیاضافے کی سمری منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کوبھجوا دی ہے جوتشویشناک ہے۔ اس فیصلے پرٹیرف سترہ روپے تیراسی پیسے تک بڑھ جائے گا اوربجلی بیس روپے فی یونٹ ہو جائے گی جبکہ عوام پر 139 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم بجلی کی چوری بھی بڑھ جائے گی جو پہلے ہی ڈھائی سو ارب روپے سالانہ ہے۔

22-2021 کے بجٹ میں اس شعبہ کے لئے تین سوتیس ارب روپے کی سبسڈی منظور کی گئی تھی جو ناکافی تھی مگر حکومت اپنی مالی مشکلات کی وجہ سے ناکافی سبسڈی کا بوجھ اٹھانے سے بھی قاصر ہے اس لئے بجلی کے شعبہ میں چوری اور لائن لاسز ختم کرنے کے بجائے عوام پربوجھ لادنے کا شارٹ کٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب