کوششوں کے باوجود ٹیکس ادائیگی کی شرح اطمینا ن بخش نہیں ہوسکی:میاں زاہد حسین

ٹیکس گزار گوشوارے جمع کروانے میں دلچسپی نہیں لے رہے

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:38

کوششوں کے باوجود ٹیکس ادائیگی کی شرح اطمینا ن بخش نہیں ہوسکی:میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کے باوجود ڈائریکٹ ٹیکس ادائیگی کی شرح اطمینا ن بخش نہیں ہو سکی جوملکی ترقی کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ ایف بی آرکواضافی اختیارات ملنے کے باوجود ٹیکس گزارگوشوارے جمع کروانے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں جوتشویشناک ہے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس بیس پھیلانے کی سنجیدہ کوششوں کے با وجود ملک میں بہترلاکھ رجسٹرڈ ٹیکس گزاروں میں سے صرف پچیس لاکھ یا پینتیس فیصد نے سال 2021کے لئے گوشوارے جمع کروائے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکس گزاروں کی ہچکچاہٹ کی وجہ سے ہی ایف بی آر کے محاصل میں انکم ٹیکس کاحصہ صرف پینتیس فیصد ہے۔

ابھی تک جرمانوں، گرفتاریوں، جیل اور بینک اکاؤنٹ سے یکطرفہ طور پر کٹوتی کے فیصلوں اور ترمیمی آرڈیننس کے باوجود صورتحال بہترنہیں ہورہی۔ ایف بی آرکونان فائیلرز کے بجلی اورٹیلی فون کے کنکشن منقطع کرنیکا اختیار بھی مل گیا ہے مگراس سے بھی ٹیکس چھپانے والوں کا حوصلہ کم نہیں ہوا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس جوجی ڈی پی کے تناسب کا صرف دس فیصد ہے اسے پندرہ فیصد پر لانا ضروری ہے۔

اس سلسلہ میں تمام حکومتوں نیاعلانات واقدامات کئے مگراسکا کبھی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکلا اوراسی وجہ سے ملک کو باربارقرضے لینا پڑتے ہیں۔ خسارے پرقا بو پانے، قرضے کا بوجھ ختم کرنے، صنعتی ترقی کے زریعے محاصل اورروزگار بڑھانیاورسماجی حالات وخدمات بہتر بنانے کے لئے متمول افراد کو ٹیکس کی ادائیگی پرراغب کرنا ضروری ہے کیونکہ قرضوں کی وجہ سے ملک کی خودمختاری اورآزادی داؤ پرلگی ہوئی ہے۔

میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ جب تک براہ راست ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے بجائے ان ڈائریکٹ ٹیکس پرانحصار رہے گا اس وقت تک صورتحال میں بہتری کی امید کرنا خود فریبی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکس سے مڈل کلاس اورغریب طبقے متاثرہوتے ہیں جسکی وجہ سے وہ صحت اورتعلیم جیسی ضروری چیزوں پرکمپرومائیز کرنے لگتے ہیں جوملکی مستقبل کے لئے بہت ہی خطرناک ہے۔ دنیا کے کسی ملک نے بالواسطہ ٹیکسوں کی مدد سے ترقی نہیں کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ