پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ گیا، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی،وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:33

پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ گیا، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی،وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔برآمدات، درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ تین ماہ میں ترسیلات زر 12.5فیصد اضافے سے 8ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات 35.2 فیصد اضافے سے 7.2ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ ملکی درآمدات 64.3 فیصد اضافے سے 17.5ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 3.4ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا4.1فیصد ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4فیصد کمی سے 439.1 ملین ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 979.8ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 1.31ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ستمبر کے تیسرے ہفتے تک 24 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 17ارب18کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.82 ارب ڈالر رہے۔تین ماہ میں ٹیکس ریونیو 38.2 فیصد اضافے سے 1396ارب روپے رہا۔

جولائی میں نان ٹیکس آمدنی 51.9 فیصد کمی سے 75ارب رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر کے اوائل تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 392.7ارب روپے منظورکئے گئے۔ جولائی میں مالیاتی خسارہ بڑھ کر 462ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔ دو ماہ میں زرعی قرضے 14.7فیصد اضافے سے 291.9ارب روپے کی سطح پررہے۔ستمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 9فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 3 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 8.6فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بڑی صنعتوں کی شرح نمو اگست میں 12.7فیصد تک پہنچ گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ