14ماہ کی حکومتی ریاضت کو دھرنے والوں نے 14دن میں غارت کر دیا‘وفاقی وزیر تجارت ،

عوام کو ٹیکس ادا نہ کرنے اور سول نافرمانی کی ترغیب دینا ملک کے مفاد اور معیشت کو ذبح کرنے کے مترداف ہے‘ انجینئرخرم دستگیر

ہفتہ 6 ستمبر 2014 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر 2014ء )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ معاشی ترقی کے لئے پالیسیوں میں تسلسل اور سیاسی استحکام ضروری ہے،قوم انتہا پسندی کے خلاف ضرب عضب لڑرہی لیکن دھرنے والوں نے ڈی چوک میں ضرب غضب شروع کر رکھی ہے ،14ماہ کی حکومتی ریاضت کو دھرنے والوں نے 14دن میں غارت کر دیا،عوام کا مطالبہ بجلی گیس اور روزگار ہے جسکی آواز دھرنوں میں ایک بھی دن سنائی نہیں دی،عوام کو ٹیکس ادا نہ کرنے اور سول نافرمانی کی ترغیب دینا ملک کے مفاد اور معیشت کو ذبح کرنے کے مترداف ہے،عوامی نمائندگی کے دعوے دار لیڈر اپنے خطابات میں الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ ایوان صنعت وتجارت میں منعقدہ آل پاکستان چیمبر آف کامرس پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان نے 1918ء میں سول نافرمانی کی تحریک کی کال کو مسترد کر دیا تھا اور اپنی فہم و فراست کی بدولت ایک علیحدہ وطن کے حصول میں کامیاب ہوئے تھے آج عوام کوسول نا فرمانی پر اکسانے اور ٹیکس نہ دینے کی ترغیب دینے والے دراصل حکومت نہیں بلکہ ریاست پاکستان کے مفاد کو نقصا ن پہنچا رہے ہیں۔

دھرنے والوں نے حکومت کی 14ماہ کی ریاضت کو اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے14دنوں میں غارت کر کے رکھ دیا ہے۔ انہیں احساس نہیں کہ سیاسی اختلاف کی بھی حدود ہو نی چاہئیں اور ملکی کی معاشی ترقی کو اپنے سیاسی اختلاف کی بھینٹ چڑھا دینا کسی بھی صورت ذمہ دارانہ طرز عمل نہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات سے پہلے اورانتخابی مہم کے دوران ملک کے کسی بھی حصے میں عوام کی جانب سے انتخابی اصلاحات کا مطالبہ سامنے نہیں آیا تھا اور آج بھی بجلی ،گیس ،روزگار کی فراہمی اور انتہا پسندی کاخاتمہ ہی عوام کا مطالبہ ہے افسوس کہ اس کی آواز 21روزہ دھرنے میں ایک بار بھی سنائی نہیں دی۔

انہوں مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی مسائل کے خاتمے کے لئے مختصر ترین وقت میں انتہائی مثبت پیش رفت کی ہے لیکن دھرنا دھرنا کھیلنے والے منتخب حکومت کے عوامی فلاحی ایجنڈے کی راہ میں دیوار بن کر حائل ہو گئے ہیں ہم انہیں یہ باور کرادینا چاہتے ہیں کہ عوام نے ہمیں توانائی بحران انتہا پسندی کے خاتمے اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لئے منتخب کیا ہے ڈنڈوں اورغلیلوں والا جتھہ ہمیں اس ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔

Browse Latest Business News in Urdu

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین

سی ڈی این ایس ،جاری مالی  سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے  1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ