ستمبرمیں کاشت ہونے والی سبزیاں سیلاب کی وجہ سے کاشت نہ ہونے کے باعث اکتوبرنومبرمیں بحران کا خدشہ

بدھ 10 ستمبر 2014 17:06

کالیکی منڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) گنا،آلواورمٹرسمیت ستمبرمیں کاشت ہونے والی دیگر سبزیاں سیلاب کی وجہ سے کاشت نہ ہونے کے باعث اکتوبرنومبرمیں بحران کا خدشہ ۔قیمتوں کے بے تحاشہ اضافہ کے امکانات پیداہوگئے زرعی ماہرشیخ ارشدشفیق نمبردار۔زرعی ماہرین اورسائنسدانوں نے اپناکردارادانہ کیاتوپوراسال سبزیوں کابحران رہے گاتفصیلات کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں اورزرعی زمینوں پر پانی کھڑاہونے سے ستمبرمیں کاشت ہونے والی سبزیاں آلو،مٹر،گاجر،مولی ،شلجم ۔

میتھی ،سرسوں ،ساگ ،پالک کے علاوہ گناکی بھی بڑے پیمانے پر کاشت نہیں ہوسکے گی یہ سبزیاں ستمبرمیں کاشت ہوکر اکتوبر،نومبر میں پک کرتیارہوکرمنڈیوں میں پہنچ جاتی ہیں اوردسمبرمیں زورپکڑنے کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ سستے داموں میسر ہوتی ہیں مگرستمبرمیں سیلاب کا پانی فصلوں میں کھڑا ہونے کے باعث سبزیاں کاشت نہیں ہوسکیں گی اورپوراستمبرسیلاب کا پانی کھیتوں سے خشک ہونے کاامکان نہیں اگرمزیدبارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیاتویہ فصلیں اکتوبرمیں بھی کاشت نہ ہوسکیں گی۔

(جاری ہے)

یہ امرقابل ذکرہے کہ کاشتکارربیع اورخریف کی فصل میں کمی کو پوری کرنے کیلئے ستمبرمیں تیسری فصل کاشت کرتاہے جو امسال ہونے کے امکانات نہیں ہیں ۔ ملک کے مایہ ناز زرعی ماہر شیخ ارشدشفیق نمبردارنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کو ٹالنے کیلئے صرف ایک واحد حل ہے کہ جوعلاقے سیلاب سے محفوظ رہے ہیں ان علاقوں میں ستمبرمیں ہونے والی کاشت کو محکمہ زراعت ڈبل کاشت کروائے اورکاشتکاروں کومعیاری اورزیادہ پیداواروالے بیج کاشت کروائیں جائیں تواس بحران پر کافی حدتک قابوپایاجاسکتاہے ورنہ اکتوبراورنومبرمیں حالیہ سیلاب کے بعد مہنگائی کا بہت بڑا سیلابی ریلہ آئے گا جو غریبوں اورسفید پوشوں کو بھی بہاکرلے جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم  کی  کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی  بیان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال  کی پہلی سہ ماہی میں  9.708 ارب روپے کاخالص منافع  ہوا

این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا

ملک میں سیمنٹ کی  ریٹیل قیمتوں میں ایک  ہفتے کے دوران استحکام رہا

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا

ماڑی گیس  کمپنی کے منافع   میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران  سالانہ بنیاد پر  28 فیصد  اضافہ ہوا،رپورٹ

ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..