2022عوام کے لئے 2021 سے زیادہ تکلیف دہ ہوگا:میاں زاہد حسین

پاکستان مہنگے ترین ممالک میں شامل رہے گا، افراط زراورمعاشی زوال کے نئے ریکارڈ بنیں گے

جمعہ 14 جنوری 2022 17:43

2022عوام کے لئے 2021 سے زیادہ تکلیف دہ ہوگا:میاں زاہد حسین
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ 2022 عوام کے لئے 2021 سے زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔ پاکستان 2022 میں بھی دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں شامل رہے گا۔ اس دوران سیاسی ومعاشی عدم استحکام، افراط زراورروپے کی بے قدری کے نئے ریکارڈ بنیں گے جبکہ تیل، گیس، بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کا آغازپٹرول کی قیمت کوملکی تاریخ میں ریکارڈ سطح تک پہنچا کرکیا گیا ہے اورساتھ ہی تسلسل سے پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک بھی بتایا جا رہا ہے جبکہ پاکستانیوں کی کم ترین پر کیپٹا انکم کا ذکر نہیں کیا جا رہا جوایک مذاق ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت گردشی قرضہ تیزی سے بڑھ کرڈھائی ٹریلین روپے کی سطح کوچھورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ گزشتہ سال سے دگنا ہوگیا ہے جبکہ بڑھتے ہوئے قرضے سنگین صورت اختیار کرگئے ہیں۔

اب نہ صرف ملک چلانے کے لئے قرضے لئے جا رہے ہیں بلکہ پرانے قرضے اتارنے کے لئے بھی نئے قرضے لینے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ملک میں آئی ایم ایف اوردیگر اداروں کی سخت ترین شرایط اور اثررسوخ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اوروہ اہم امورپراثراندازہورہے ہیں۔ حکومت کے مطابق پاکستان کی شرح نمو 4.5 فیصد جبکہ عالمی بینک کے اندازوں کے مطابق 3.4 فیصد مگر دیگر ماہرین کے مطابق شرح نمو2 فیصد کے قریب رہے گی۔

شرح نموجب تک سات فیصد نہیں ہوجاتی اس وقت تک نہ صرف بے روزگاری بڑھتی رہے گی بلکہ ہرسال لیبرمارکیٹ میں آنے والے تیس لاکھ نوجوانوں کو بھی کھپانا ناممکن ہوگا جس سے مسائل جنم لینگے۔ حکومت قرضے کم کرنے کے لئے سماجی، اقتصادی اورترقیاتی اخراجات کم کررہی ہے جبکہ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھایا جا رہا ہے مگردرآمدات اورحکومت کے اپنے انتظامی اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں جس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔

میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ گزشتہ تین سال میں چار وزرائے خزانہ اورچھ فنانس سیکرٹری تبدیل کئے جاچکے ہیں جبکہ ایف بی آراوردیگراہم محکموں کا حال بھی مختلف نہیں ہے جس کے نتائج عام آدمی بھگت رہا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سیاسی محازپربھی حکومت پریشانی کا شکار ہے، لوکل باڈیز الیکشن میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اورفارن فنڈنگ کیس کا بم کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ اپوزیشن بھی محازآرائی کی تیاری میں مصروف ہے جس سے معیشت پر مذید منفی اثرپڑے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب