عالمی سطح پر فصلوں کی بمپرپیداوار میں اضافہ، خوراک کی عالمی قیمتیں ستمبر میں 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

جمعہ 10 اکتوبر 2014 23:18

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر 2014ء)عالمی سطح پر فصلوں کی بمپرپیداوار اور بڑے ذخائر کی وجہ سے خوراک کی عالمی قیمتیں ستمبر میں 15 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک وزراعت (ایف اے او) کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کمی چینی، ڈیری پروڈکٹس، سیریلز اور کھانے کے تیل کی قیمتوں میں ہوئی جبکہ گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

ایف اے او کا کہنا ہے کہ ستمبر چھٹا مہینہ ہے جب خوراک کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 1990 کی دہائی کے بعد عالمی قیمتوں میں کمی کا طویل ترین دورانیہ ہے، رواں سال گندم کی عالمی پیداوار کے نئی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا امکان ہے جبکہ چاول کی پیداوار میں معمولی کمی ہوسکتی ہے تاہم اس کے بھاری ذخائر موجود ہیں جس سے 2015 اور 2016 کی ایک تہائی کھپت پوری کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

خوراک کی صورتحال اور فصلوں کے امکانات پر ایک دوسری سہ ماہی رپورٹ میں ایف اے او نے کہا کہ مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کی وبا قابل تشویش ہے جو مارکیٹس اور کاشت کاروں کی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگوں اور غذائی تحفظ پر اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔ ایف اے او نے گزشتہ روز فوڈ آوٴٹ لک کا تازہ ایڈیشن بھی شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بمپر فصلوں اور وافر ذخائر کی وجہ سے سیریلز کی بین الاقوامی قیمتیں گر رہی ہیں، خوراک کی منڈیاں مستحکم ہیں اور بیشتر زرعی اشیا کی قیمتیں حالیہ برسوں کے مقابلے میں کافی کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال سیریلز کی مجموعی پیداوار 2 ارب 50 کروڑ ٹن تک پہنچ جائے گی جو مئی کے ابتدائی اندازے سے 6 کروڑ 50 لاکھ ٹن زیادہ ہے جبکہ 2015 کے سیزن کے اختتام پر سیریلز کے ذخائر 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے، تیلدار بیجوں کی عالمی پیداوار بھی گزشتہ سال کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کر جانے کی امید ہے۔چینی کی پیداوار2015-16 میں بھی بڑھنے کا امکان ہے جبکہ رواں سال گوشت کی پیداوار میں معتدل اضافہ متوقع ہے مگر اس سے قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، رواں سال دودھ کی پیداوار میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

ایف اے او کا کہنا ہے کہ مچھلی کی عالمی پیداوار بھی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ فارمنگ ہے، رواں سال تمام ممالک کی جانب سے خوراک کی درآمدات پراخراجات 1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرجانے کا امکان ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..