سرگودھا ،پاکستان ریلوے کا 2مزید عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
ہفتہ 11 اکتوبر 2014 23:22
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اکتوبر 2014ء) پاکستان ریلوے نے 2مزید عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر یہ فیصلہ مسافروں کی کثیر تعداد کے باعث کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلویز عیدالاضحی پر 14اسپیشل ٹرینیں چلا چکی ہے ۔ اب 15 ویں اسپیشل ٹرین اتوار 12اکتوبر کی صبح 9:00 بجے کراچی سے روانہ ہوکر(براستہ ملتان، فیصل آباد) 13اکتوبر سہ پہر 4:45لاہور پہنچے گی جبکہ 16ویں عید اسپیشل ٹرین 13اکتوبر لاہور سے سہ پہر 5:30 بجے روانہ ہوکر(براستہ فیصل آباد، ملتان) اگلے روز سہ پہر 3:45 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی ۔
ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر آپریشنز محمد جاوید انورنے پریس کانفرنس کے دوران کیاان کی معاونت ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل رانا ابرار انور، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک محمود حسن ،چیف مارکیٹنگ منیجر زبیر شفیع غوری، چیف کمرشل منیجر خالد خورشید کنورنے کی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 15اکتوبر سے جو نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا جائے گا اس میں مختلف ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر سٹاپوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور دو نئی ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس میں موسیٰ پاک لاہور اور ملتان کے درمیان 19اور20کی رات 12:30 بجے چلائی جائے گی۔
اس کے علاوہ مہران ایکسپریس جو کہ کراچی سے میرپورخاص کے درمیان اس ماہ کے آخر تک چلائی جائے گی۔پیپلز پارٹی کے کراچی میں جلسہ کے حوالے سے دواسپیشل ٹرینیں راولپنڈی اور لاہور سے کراچی کیلئے 17اکتوبر سے چلائی جائیں گی اور دو مزید ٹرینوں کیلئے سکھر اور لاڑکانہ سے بھی ڈیمانڈ بھجوائی ہے جس پر ہوم ورک ہورہا ہے۔ جنرل منیجر آپریشنز محمد جاوید انور نے بتایا کہ یکم جولائی 2014 سے 30ستمبر 2014تک ریلوے نے 6ارب 33کروڑ روپے کی آمدن حاصل کی ہے جوکہ پچھلے سال کی اسی تین ماہ میں پانچ ارب 20کروڑ کے مقابلے میں 21.8فیصدزائد ہے۔ عید پر کرایوں میں کمی کو لوگوں نے پسند کیاجس کی وجہ سے ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی پوسٹ کیلئے اُمیدواران کے انٹرویو ہوچکے ہیں اور بہت جلد قابل اُمیدوار کو اس پوسٹ پر تعینات کردیا جائے گا۔فریٹ سیکٹر میں پاکستان ریلویز نے یکم جولائی تا 30ستمبر 2014 تک 32830ویگنیں لوڈ کیں جو کہ گزشہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 17937ویگنیں زائد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں بوگیوں کو آگ لگنے کے 25واقعات میں سے 16سکھر ڈویژن میں اور باقی دیگر ڈویژنوں میں رونماہوئے ہیں۔آج بھی جیکب آباد میں کھڑی ٹرین کی دوکوچز کو آگ لگانے کی کوشش کو ریلوے کی طرف سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا گیا ۔Browse Latest Business News in Urdu
کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن
برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری
او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا،میاں زاہد حسین
سی ڈی این ایس ،جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 1375 ارب روپےکی بچتیں حاصل
نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..
ملکی معیشت کی بہتری کیلئےپر وزیراعظم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر آئی سی سی آئی بیان
این بی پی کوجاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں 9.708 ارب روپے کاخالص منافع ہوا
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
ماڑی گیس کمپنی کے منافع میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ
دوطرفہ کاروباری اور تجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کو ایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں، ..
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..
اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک
خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ
تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس
اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..
پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق
ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
PSX Live Index
Updated: 08:15:01pm | 29-04-2024
Status: Closed | Volume: 613,314,754 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary