پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ایس ایم منیر

جمعرات 26 مئی 2022 19:06

پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ایس ایم منیر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2022ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ اور کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے، حکومت ملکی مفادات اور معاشی استحکام کے لئے مؤثر اور مربوط اقدامات کرے۔پاک فوج کے جوان ہماری حفاظت کیلئے سرحدوں پر دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہد ہورہے ہیں، پاکستان میں بسنے والے ہر محب وطن فرد ، سیاسی جماعتوں اور اداروں کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ اگر ملک ہوگا توہم ہوں گے ، اور اس کے بعد ہی سیاست اور دیگر امور انجام دئیے جاسکیں گے، اس لئے ملک کے بہترین مفاد میں پاک فوج کو سیاست سے دور رکھاجائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاٹی کے سابق صدر شیخ عمر ریحان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلکچوئل فورم کے صدر میاں زاہد حسین، کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیرچھایا، یو بی جی کے صدر زبیر طفیل ، خالد تواب و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت مہمان خصوصی تھے، جبکہ سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز سندھ بریگیڈیئر شبیر خان، سی سی پی او کراچی اے ڈی آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار، ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ، زبیر طفیل صدر یو بی جی، خالد تواب، گلزار فیروز، مسعود نقی، احمد شاہ، مرزا اختیار بیگ، اشتیاق بیگ، چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری یوسف، باسط اکرم ،دانش خان، فرحان الرحمان، سلیم الزماں سمیت تاجر و صنعتکار برادری نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئیکاٹی کے سابق صدر شیخ عمر ریحان نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی لازوال قربانیوں اور جوانوں کی شہادت کے باعث ہی امن و سکون کی فضا قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے لئے درآمدات کے شعبے میں کمی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے مثبت پالیسیاں تشکیل دے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی، توانائی اور پانی کے مسائل کے حل کے لئے نئے اور بڑے ڈیمز کی تعمیر جلد از جلد تکمیل کی جائے تاکہ پانی سے ارزاں قیمت پر بجلی کی پیدوار ہوسکے اور درآمد کئے گئے فرنس آئل پر انحصار ختم کرکے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا جا سکے۔ شیخ عمر ریحان نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ 20 سالوں میں دنیا میں خوراک کی قلت کا بحران پیدا ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں پاکستان جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت کے شعبے کو ترقی دے کر اجناس میں خودکفیل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت کو مشکلات سے نکالنے اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ، بزنس کمیونٹی اور پوری قوم کومتحد ہوکر لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔شیخ عمر ریحان نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے منفی سوچ کا خاتمہ کیا جائے اور معاشی حالات کی بہتری پر توجہ دی جائے، اس کے ساتھ صنعتکاری کے فروغ، برآمدات میں اضافے کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے ، غیرضروری اور لگڑری درا?مدات کی حوصلہ شکنی کی جائیکیوں کہ اس سے ٹیکسوں کی مد میں بھاری نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی بحران سے گزر رہا ہے اور ہمیں مل جل کر سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب