ایف بی آر نے ”بے نامی“لین دین پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا،آئی ایم ایف کیساتھ پاکستان کے آئندہ چوتھے ،پانچویں مجموعی جائزہ میں ٹیکس وصولی کے کم تناسب کو بنیادی حیثیت حاصل ہو گی، بااثر افراد کے دباؤ کے باوجود پاکستانی عوام کی خاطر ایف بی آر نے ٹیکس چوروں سے واجبات کی وصولی کے لئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

اتوار 2 نومبر 2014 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2نومبر۔2014ء) آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے آئندہ چوتھے اور پانچویں مجموعی جائزہ میں ٹیکس وصولی کے کم تناسب کو بنیادی حیثیت حاصل ہو گی جس کے پیش نظر حال ہی میں ایف بی آر نے ”بے نامی“لین دین پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بااثر افراد کے دباؤ کے باوجود پاکستانی عوام کی خاطر ایف بی آر نے ٹیکس چوروں سے واجبات کی وصولی کے لئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں سابق چیئرمین محمد علی غلام سے متعلق اعلیٰ سطح کے کیس میں فیصلہ دیا گیا۔ اپنے ایک حالیہ فیصلے میں کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیلز فور) کراچی محمد شریف اعوان نے کہا کہ ”ٹیکس سال 2008، 2010 اور 2011 کے حوالے سے منظور کئے گئے تجزیہ کے احکامات اور بیلنس شیٹوں کے پیش نظر صاف ظاہر ہے کہ اپیل کنندہ یعنی محمد علی غلام میسرز آر آئی انٹرپرائزز نامی فرم میں پارٹنر ہیں اور مذکورہ فرم میں انہوں نے اپنی سرمایہ کاری کو ظاہر نہیں کیا“۔

(جاری ہے)

یوں اسیسنگ آفیسر کی طرف سے کئے جانے والے پانچ کروڑ پچیس لاکھ کے اضافہ کو برقرار رکھا گیا اور اس بناء پر ان کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

یہ کیس گزشتہ سال اس وقت اخبارات کی شہ سرخیوں کی زینت بنا جب محمد علی غلام کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایس ای سی پی کے سابق ملازم اشرف ٹوانہ کی طرف سے دائر کئے گئے مقدمہ میں برطرف کر دیا۔ اس وقت میڈیا پر بتایا گیا کہ بروکر داؤد جان محمد کے ساتھ آر آئی انٹرپرائزز کے ساتھ ان کی پارٹنرشپ مفادات کے شدید تصادم کا باعث بنتی تھی۔

محمد علی غلام نے اس بات کی تردید کی کہ 2006 کے بعد ان کی کوئی ایسی پارٹنرشپ تھی لیکن شواہد سے سامنے آیا کہ درحقیقت یہ 2011 تک باقی رہی جس دوران وہ چیئرمین ایس ای سی پی تھے۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اب اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ سٹاک مارکیٹ بروکر عقیل کریم دھیدی بھی ”بے نامی“ شکل میں آر آئی انٹرپرائزز کا حصہ تھے۔ تحقیقات کی بنیاد پر داؤد جان محمد کے اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے اے کے ڈی سکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی صورت میں 121 ملین روپے کا ٹریڈ کریڈیٹر اور اس کے برخلاف حاجی اقبال کے نام پر 121 ملین روپے کا قرض سامنے آیا۔

تحقیقات میں نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ اے کے ڈی کے نمائندہ کی حیثیت سے محمد اقبال کی طرف سے کیا جانے والا لین دین تھا جو آر آئی انٹرپرائزز میں 121 ملین روپے کی سرمایہ کاری کے مالک تھے۔ ایف بی آر اگر یہ الزام ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا تو اے کے ڈی سکیورٹیز کو غلط ڈیکلریشن کی بناء پر ٹیکس سے متعلق نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم اس سے بدتر یہ بات ہو گی کہ سابق چیئرمین ایس ای سی پی محمد علی غلام کئی ایسے بروکرز کے پارٹنر کے طو رپر ثابت ہو جائیں گے جنہیں وہ بطور چیئرمین ریگولیٹ کرنے کے ذمہ دار تھے

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی