تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کی اپ گریڈیشن، حکومت پنجاب نے 14 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کردیئے

جمعرات 20 نومبر 2014 23:21

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کی اپ گریڈیشن کے لئے حکومت پنجاب نے 14 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کردیئے۔محکمہ بلڈنگ نے تعمیر کا آغاز کر دیا۔ مٹی کے نمونے حاصل کر لئے گئے۔نئی تعمیرات تین منزلہ ہو نگی۔ٹراما سنٹر اور گائنی بلاک کا رقبہ 18ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ موجودہ بلڈنگ کا آدھا حصہ مسمار کر کے ایڈمن بلاک اور آؤٹ ڈور کے شعبے تعمیر ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حتمی فیصلے کے بعد ایک تین منزلہ ٹراما سنٹراورچار وارڈ پر مشتمل گائنی بلاک تعمیر ہونگے جن کا مجموعی رقبہ 18ہزار مربع فٹ(70مرلہ) پر مشتمل ہے جن پر 10کروڑ روپے لاگت آئے گی۔دونوں شعبے موجودہ کینٹین کی جگہ پر تعمیر ہو نگے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کی موجودہ بلڈنگ کی جگہ دو منزلہ ایڈمن بلاک اور آؤٹ ڈور وارڈ تعمیر ہونگے جن پر 3کروڑ 74لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

ٹراما سنٹر تین منزلہ ہو گا جس کے گراؤنڈ فلور پر ڈاکٹروں کے کمرے، ایکسرے روم، سی ٹی سکین روم، ٹیسٹ لیبارٹری،آپریشن تھیٹر، بیس بیس بستروں پر مشتمل دو مردانہ اور ایک زنانہ وارڈ تعمیر ہو نگے۔پہلی منزل پر آئی سی یو، دو مردانہ اور دو زنانہ وارڈ ،پرائیویٹ روم ، آپریشن تھیٹر ، ڈاکٹروں کے کمرے اور دیگر وارڈکو آپس میں لنک کرنے کے لئے کاریڈور تعمیر ہونگے۔

جبکہ دوسری منزل پر مختلف شعبہ جات کے سات وارڈز ، ڈاکٹروں کے کمرے اور سٹور روم شامل ہونگے۔ٹراما سنٹر سے ملحقہ گائنی وارڈ تعمیر ہو گا جس میں 50بستروں پر مشتمل چار عدد گائنی وارڈ، لیبر روم ، آپریشن تھیڑ،ڈاکٹروں کے کمرے اور ویٹنگ روم تعمیر کئے جائینگے ۔ہسپتال کے موجودہ فرنٹ بلاک کی جگہ دو منزلہ ایڈمن بلاک اور آؤٹ ڈور وارڈ تعمیر ہونگے جن پر 3کروڑ 74لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

گراؤنڈ فلور پر ڈاکٹروں کے کمروں سمیت 24کمرے تعمیر ہونگے جن میں سرجن ڈاکٹر اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے کمرے بھی شامل ہیں۔پہلی منزل پر ایڈمن بلاک تعمیر کیا جائے گا جس میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ، اسسٹنٹ ایم ایس، ڈپٹی ایم ایس ، کلیریکل سٹاف کے کمرے ، کمپیوٹر روم اور چا ر بڑے میڈیکل سٹور تعمیر ہونگے۔منصوبہ پر عمل در آمد کے لئے حکومت پنجاب نے13کروڑ 74لاکھ روپے کے فنڈ جاری کر دیئے جس میں سے ابتدائی طور پر 3 کروڑ 74لاکھ روپے محکمہ بلڈنگ کو منتقل کئے جا چکے ہیں۔ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے مجوزہ سائٹ سے مٹی کے نمونے حاصل کرکے معائنہ کے لئے روانہ کر دیئے ہیں ۔ تعمیرات کا باقاعدہ آغاز اگلے چند روز میں شروع ہو جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..